🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد کی ہوا میں نمی 52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب کراچی میں بھی سائبیرن ہوائیں آگئیں، محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے وقت شہر میں موسم سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوں کا سسٹم فی الحال پاکستان پر اثرانداز نہیں ہورہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ، دھند میں اضافے کی وجہ سے فی الحال بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت 6 جب کہ زیادہ سے زیادہ 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
علاوہ ازیں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش و برفباری کا امکان ہے۔ مغربی ہواوں کا ایک سلسلہ آنے ولا ہے 29نومبر سے ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرنا شروع کرے گا ۔ جس کے نتیجے میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے اچھے امکانات ہے اس دوران اس سلسلے کا جھکاو ملک کے جنوبی علاقوں کے طرف ہو جائے گا تو 2دسمبر کی رات سے یہ سلسلہ بلوچستان میں مغرب سے داخل ہوگا جس کے نتیجے میں کوئٹہ پشین چمن قلعہ عبداللہ مستونگ چمن نوشکی تربت سوراب قلات اور ملحقہ علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش متوقع ہے ۔
اس کے ساتھ ہی سرد ہوائیں مغرب سے انٹری مارے گی جس سے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں 8ڈگری تک کمی متوقع ہے ۔اس دروان بارش کی مقدار 4سے 6ملی میٹر ہوگی اس سلسلے کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں بلخصوص کوئٹہ اور زیارت کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے
مشہور خبریں۔
بچوں کی حفاظت کے لیے انسٹاگرام کی جانب سے نئے فیچرز متعارف
🗓️ 29 جولائی 2021نیو یارک( سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے بچوں
جولائی
یوکرین میں ہماری حیاتیاتی تجربہ گاہیں پرامن مقاصد کے لیے ہیں:امریکہ
🗓️ 31 اگست 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیا کہ یوکرین میں اس ملک
اگست
فلسطین کے لیے امدادی مہمات کی تشکیل میں شہید امیر عبداللهیان کا کردار
🗓️ 8 جون 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ شہد حسین امیرعبداللہیان علاقائی سطح
جون
31 فلسطینی خواتین صیہونی جیلوں میں
🗓️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی اسیران کی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
مارچ
اسرائیلی فوج کے لیے نئے امریکی ہتھیاروں کی کھیپ
🗓️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ اسرائیل کو
جنوری
مغربی کنارے میں صہیونی ڈرون تباہ
🗓️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: آج اتوار 11 ستمبرکو صیہونی حکومت کی فوج کے
ستمبر
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
🗓️ 21 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی
ستمبر
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں:حریت کانفرنس
🗓️ 16 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
فروری