ملک بھر آنے والے دنوں میں سرد ہوائیں چلیں گی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد کی ہوا میں نمی 52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب کراچی میں بھی سائبیرن ہوائیں آگئیں، محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے وقت شہر میں موسم سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوں کا سسٹم فی الحال پاکستان پر اثرانداز نہیں ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ، دھند میں اضافے کی وجہ سے فی الحال بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت 6 جب کہ زیادہ سے زیادہ 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

علاوہ ازیں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش و برفباری کا امکان ہے۔ مغربی ہواوں کا ایک سلسلہ آنے ولا ہے 29نومبر سے ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرنا شروع کرے گا ۔ جس کے نتیجے میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے اچھے امکانات ہے اس دوران اس سلسلے کا جھکاو ملک کے جنوبی علاقوں کے طرف ہو جائے گا تو 2دسمبر کی رات سے یہ سلسلہ بلوچستان میں مغرب سے داخل ہوگا جس کے نتیجے میں کوئٹہ پشین چمن قلعہ عبداللہ مستونگ چمن نوشکی تربت سوراب قلات اور ملحقہ علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش متوقع ہے ۔

اس کے ساتھ ہی سرد ہوائیں مغرب سے انٹری مارے گی جس سے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں 8ڈگری تک کمی متوقع ہے ۔اس دروان بارش کی مقدار 4سے 6ملی میٹر ہوگی اس سلسلے کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں بلخصوص کوئٹہ اور زیارت کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ جنگ

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیوت احرونٹ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ

امریکہ شام میں چوری اور قبضہ ختم کرے: چین

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:   چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے شام پر

سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن، بھارتی سپانسرڈ 5 دہشتگرد ہلاک، میجر شہید

?️ 29 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی

ہم جنس پرست صیہونی عہدیداروں کی فہرست منظر عام پر

?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی دائیں بازو کی ایک مذہبی جماعت نے اعلان

روس اور چین کے تجارتی تعلقات پر مغربی ممالک سیخ پا

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی صدر کے مطابق، ماسکو اور بیجنگ کے تعلقات بے

متحدہ عرب امارات نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی جارحیت کو سراہا

?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں:  عرب میڈیا نے بدھ کی شام کو خبر دی ہے

بپاشا باسو کو بالی ووڈ میں واپسی کیلئے کس کا انتظار ہے؟

?️ 21 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں)بپاشا باسوبالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیں جنہوں  فلمی دنیا

قازقستان کے اسرائیلی معمول کے منصوبے میں شامل ہونے کے طول و عرض اور نتائج

?️ 8 نومبر 2025سچ خبرین: قازق حکومت نے صیہونی حکومت کے ساتھ مفاہمتی معاہدے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے