?️
کراچی(سچ خبریں) شہدائے کربلا کی یاد اور ان کی لازوال قربانی کی یاد میں آج شہر شہرنویں محرم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، اس موقع پرحکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، کراچی سمیت کئی شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عزادار نوحہ خوانی، ماتم اور زنجیر زنی کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔
کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا ، جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا، شہر بھر سے چھوٹے چھوٹے جلوس، مرکزی جلوس میں شامل ہونے کے لیے صبح سے ہی نکل گئے تھے۔
کراچی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ڈی آئی جی مقصوداحمد نے بتایا کہ سیکیورٹی ڈویژن کے700سےزائداہلکارڈیوٹی پرتعینات ہیں جبکہ 500ایس ایس یو کمانڈوز بشمول خواتین کمانڈوزبھی موجودہیں۔
ماتمی جلوسوں،مجالس کےدوران اہلکارڈیوٹی انجام دےرہے ہیں، 190ایس ایس یوکمانڈوزمرکزی جلوس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں اور ماہرنشانہ بازوں کوبلندوبالاعمارتوں پرتعینات کیا گیا ہے جبکہ جدید کمانڈاینڈکنٹرول بس کے ذریعےنگرانی جاری ہے۔
اسلام آباد میں 9 ویں محرم الحرام کاجلوس امام بارگاہ اثناعشری جی سکس ٹو سے برآمد ہوا، جلوس مقررہ راستوں سے ہوکرامام بارگاہ اثنا عشری پراختتام پذیر ہوگا ، جلوس کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور جلوس کے روٹ کی طرف آنے والی گلیوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس عزاخانہ پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہو چکا ہے۔ عزادار ماتم اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔ جلوس عالمگیر روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ خیمہ سادات جائے گا، جہاں نماز مغربین ادا کی جائے گی جس کے بعد جلوس جین مندر سے ہوتا ہوا واپس پانڈو اسٹریٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔
لاہور کے علاقے شادمان میں بھی 9 محرم کا جلوس نکالا گیا ہے، جو امام بارگاہ قصر بتول سے برآمد ہو کر روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔ جلوسوں کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ہزاروں پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں اور دبئی کے درمیان اختلاف عروج پر
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:صیہونیوں کا کہنا ہے کہ ہفتے میں ایک پرواز کا عارضی
فروری
بائیڈن نے دنیا کو بہت خطرناک بنا دیا ہے: امریکی میڈیا
?️ 27 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس سے وابستہ ایک ویب سائٹ نے امریکی صدر کے
ستمبر
امریکی حملہ آور نے نینسی پیلوسی کے شوہر کی کھوپڑی توڑ دی
?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے اعلان کیا کہ
اکتوبر
تجارتی جنگ کو ٹرمپ کی مزید ہوا
?️ 24 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگست میں نافذ ہونے والی
جولائی
غزہ میں جنگ بندی کا اچھا موقع ہے: نیتن یاہو
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے فاکس نیوز کے ساتھ
جولائی
حمزہ شہباز کی پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد سے ملاقات
?️ 7 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف
مئی
نفتالی اور بن زائد ایک ہی وقت میں مصر میں
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:مصر میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی موجودگی
مارچ
پی ڈی ایم حکومت کے خلاف مل کام کرنے کی کوشش میں
?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)سینیٹ میں چیرمینی کا الیکشن کا ہارنے کے بعد پاکستان
مارچ