?️
راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 18 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد ہوئی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ورکشاپ کے شرکاء سے ملاقات کی، دورانِ گفتگو ورکشاپ میں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی، سٹریٹجک اہمیت پر غور کیا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اُنہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے عوام دوست ترقیاتی اقدامات پر اظہارِ اطمینان کیا اور بلوچستان کی معاشی صلاحیت عوام کے فائدے کیلئے بروئے کار لانے پر زور دیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا پروپیگنڈا بے نقاب کرنے میں سول سوسائٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام محبّ وطن اور باہمت ہیں، انہوں نے مفاداتی سیاسی ایجنڈوں کو مسترد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی سرپرستی میں پراکسیز بلوچستان میں بدامنی پھیلا رہا ہے، ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، پاکستان کی مسلح افواج اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے حمایت یافتہ عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے اور ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں،سکیورٹی فورسز کی مؤثر اور سخت کارروائیوں کے ذریعے ان مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ صوبے کو دہشت گردی اور بدامنی سے پاک کیا جائے گا،پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ نشست کے اختتام پر کھلے اور بامقصد سوال و جواب کا سیشن ہوا چیف آف ڈیفنس فورسز، سید عاصم منیر نے سوالات کے جواب دیے اور فیلڈ مارشل نے بلوچستان کی ترقی اور سکیورٹی سے متعلق جاری کوششوں پر روشنی ڈالی۔


مشہور خبریں۔
پنشن بم کی شکل اختیار کرچکی، روکنے کیلئے قانون سازی کرنی ہوگی، وزیر خزانہ
?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیرِ صدارت
ستمبر
کیا شرم الشیخ اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے ایران ہار گیا؟
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: شرم الشیخ، مصر میں غزہ امن اجلاس، امریکہ اور صیہونی
اکتوبر
اسرائیل کی جنگی کابینہ منحل
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بینی گینٹز اور گاڈی
جون
غزہ کی پٹی میں ٹرمپ کی مالا؛ "بشار المصری” کون ہے؟
?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جنگ کے خاتمے کے
مارچ
جو بائیڈن نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
?️ 3 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے
اپریل
حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں 15000 اسرائیلی مارے جائیں گے
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے سابق داخلی سلامتی کے مشیر نے آج حکومت
جنوری
الیکشن 2024: قومی و صوبائی اسمبلیوں کی تمام نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 8 فروری
فروری
بلوچستان: کورونا کیسز میں اضافہ، کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا امکان
?️ 8 اپریل 2021کوئٹہ (سچ خبریں)بلوچستان میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر
اپریل