مقدمات کو طول دینے میں نوازشریف اور  زرداری کی پالیسی ایک ہی ہے: فواد چوہدری

نواز شریف پیسے واپس کر کےجہاں مرضی چلے جائیں: فواد چوہدری

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے ایک ہی پالیسی رکھی ہے کہ مقدمات کو طول دیں تاکہ لوگوں کا نصاف پر سے اعتماد ہی اٹھ جائے،نواز شریف سابق صدر آصف علی زرداری سے کیسزکے التواء کا طریقہ سیکھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر اور وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی موجود تھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ زرداری کی طرح مریم نواز بھی التواء کے راستے پر چل نکلی ہیں، نواز شریف اور آصف علی زرداری نے ایک ہی پالیسی رکھی ہے کہ مقدمات کو طول دیں۔انہوں نے کہا کہ کیسز کو اتنا طول دیں کہ لوگوں کا انصاف پر سے اعتماد ہی اٹھ جائے، اگر کیسز منطقی انجام کو نہ پہنچیں تو لوگوں کا نظامِ انصاف پر اعتماد مجروح ہوتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کا کیس 2 ہفتوں میں متعلقہ فورم پر کھل جائے گا، شہباز شریف کا کیس روزانہ کی بنیاد پر چلنا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف جیل میں تھے تو 72 مرتبہ ٹیسٹ کراتے تھے، جس دن سے باہر آئے ہیں، کمر درد یا کسی بیماری کی شکایت نہیں کی۔وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے یہ بھی کہا ہے کہ آصف زرداری کے ساتھ ڈیل کا تاثر اس لیے ہے کہ ان کے کیسز کا فیصلہ نہیں ہو رہا۔

 

مشہور خبریں۔

مناظرے کی دعوت دینے والے نواز شریف کو اپنے صوبے کا معائنہ کرائیں، شہباز

🗓️ 27 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف

کترینہ کیف، وکی کوشل ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے

🗓️ 25 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی

وہ خوفناک منظر نامے جس کا اسرائیل کو انتظار تھا

🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان میڈیا کے مطابق تہران اسرائیل کے دفاعی نظام

سندھ میں استحکام کی وجہ سے ترقی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ

🗓️ 11 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ

عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی دانشور کا قتل، حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا

🗓️ 26 جون 2021غزہ (سچ خبریں)  عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی دانشور نزار بنات کے قتل

پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور جی ایچ کیو پر حملہ ایک جیسا ہے تو پھر تفریق کیوں؟ جسٹس مندوخیل

🗓️ 3 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ

امریکی اہم ریاستوں میں مہنگائی عروج پر

🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اہم امریکی ریاستیں دیگر

ملک میں مہنگائی کی تفصیلات سامنے آگئی

🗓️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے