مقبوضہ کشمیر سے متعلق مغرب میں بہت زیادہ بات نہیں کی جاتی: وزیراعظم

راست سے عام آدمی کو سہولت میسر آئے گی:وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ کشمیر میں بھارت نے انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی ہے وہاں 90 لاکھ افرا د بدترین حالات میں کھلی جیل میں رہ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر سے متعلق مغرب میں بہت زیادہ بات نہیں کی جاتی اور اس معاملے پر جان بوجھ کر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

چینی میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفدکے ہمراہ آئندہ ہفتے چین کے دورےکا منتظر ہوں، چین کے ساتھ ہمارے 70 سال پرانے قریبی دوستانہ تعلقات ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں جب کہ چین ضرورت کے وقت ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک نے بھی پاکستان اور چین کو قریب کیا ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت اور صنعت پرتوجہ دی جائےگی۔انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں ملک کی معیشت پرخاص توجہ نہیں دی گئی لیکن ہم معیشت پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کشمیر میں بھارت نے انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی ہے، وہاں 90 لاکھ افرا د بدترین حالات میں کھلی جیل میں رہ رہے ہیں،  مقبوضہ کشمیر سے متعلق مغرب میں بہت زیادہ بات نہیں کی جاتی اور مغرب میں کشمیر سے متعلق ایک خاص خاموشی ہے، ایک طرح سے کشمیر پر جان بوجھ کر خاموشی اختیار کی گئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 40 سال بعدافغانستان میں امن کا موقع ملاہے، اب عالمی برادری کوافغانستان کی صورتحال کو سمجھنا چاہیے۔

 

مشہور خبریں۔

امریکہ عراق سے جائے گا تبھی داعش کا مکمل خاتمہ ہوگا:فتح اتحاد

?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی فتح پارلیمانی اتحاد کے ایک رکن نے ایک تقریر میں

الیکشن کمیشن نے حکومت کی درخواست مسترد کر دی

?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے

سندھ حکومت کراچی میں دو اسپیشل اکنامک زونز بنانے پر کام کررہی ہے، صوبائی وزیر

?️ 15 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت کراچی میں دو اسپیشل اکنامک زونز

صیہونی حکومت کے ایک مشہور بریگیڈ کمانڈر ہلاک

?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:حکومت کے ذرائع ابلاغ کی طرف سے اسرائیلی فوج کے جانی

تل ابیب پر حملے کب تک جاری رہیں گے؛انصاراللہ کا اعلان

?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک اعلیٰ رکن نے اعلان

صیہونی حکومت کی غزہ میں بنیادی تبدیلیوں کی سازش بے نقاب

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے صیہونی حکومت کی غزہ میں بنیادی تبدیلیوں کی

سیاسی انتشار ختم نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا، شاہد خاقان عباسی

?️ 1 مئی 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان

شہباز شگری کی گرل فرینڈ سے دھوکے پر بات کی ویڈیو وائرل

?️ 17 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ آئمہ بیگ سے منگنی ختم ہونے کے دو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے