?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں ہمارے جہاز ٹیسٹ ہوگئے، معرکہ حق کے بعد ہمیں اتنے آرڈر مل رہے ہیں کہ 6 ماہ بعد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا کہ مودی کو پھینٹی پڑی، نریندر مودی کی نہ ملک اور نہ بیرون ملک عزت رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارت نے امریکا کو اپروچ کیا، چین سے بھی رابطہ کیا تھا، اب بھی بھارت نے جارحیت کی تو ویسے ہی جواب دیا جائے گا، پاکستانی فوج کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے، مئی 2025 کی جنگ کے بعد بھارت کا اعتماد تباہ ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 2025 میں بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد اتنے جہازوں کے آرڈر مل رہے ہیں کہ 6 ماہ میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، بھارت کوئی بھی ایڈونچر کرنے کی پوزیشن میں نہیں، بھارت نے جارحیت کی تو ویسے ہی جواب دیا جائے گا، جیسا کہ مئی میں دیا گیا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی قابل اعتبار نہیں یہ بھارت سے ملے ہوئے ہیں، کے پی حکومت کے لوگ ٹی ٹی پی کو بھتہ دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا کے صدر کا اغوا اور ٹرائل کوئی اچھا شگون نہیں، دنیا کا موسٹ وانٹڈ کرمنل نیتن یاہو ہے، اگر امریکا انسانیت کا دوست ہے تو وہ نیتن یاہو کو اغوا کرے، ایران کے معاملے پر نیتن یاہو نے امریکا کو بے وقوف بنایا۔


مشہور خبریں۔
آرمی چیف کی ایرانی صدر سے ملاقات، دیرینہ تعلقات کو خطرات سے بچانے کیلئے بہتر کوآرڈینیشن پر زور
?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایرانی صدر
اپریل
جو کورم پورا کرنے کے قابل نہیں انہیں پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دے دی گئیں، عمر ایوب
?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان
جولائی
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا
?️ 20 دسمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) خصوصی عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان
دسمبر
پوپ فرانسس کا الحشد الشعبی کے کمانڈر کو تحفہ
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما نے اپنے سفر عراق کے دوران الحشد
مارچ
امریکہ کی روس دشمنی جاری
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے جمعے کے روز دعویٰ کیا کہ
جولائی
وزیر اعظم نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی: صدر مملکت
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم
اگست
بیرون ملک عوامی دستاویزات کے استعمال کیلئے قانونی تصدیق کی پابندی ختم، آرڈیننس جاری
?️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں
جنوری
ٹرمپ کی توہین آمیز پالیسیوں پر یورپ کی خاموشی
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکہ کی نئی سکیورٹی اسٹریٹیجی میں یورپ کی تحقیر کے باوجود
دسمبر