?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) خصوصی عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی۔
یہ کیس مئی 2021 میں سرکاری دورے کے دوران سعودی ولی عہد کی جانب سے عمران خان کو تحفے میں دیے گئے قیمتی بلغاری جیولری سیٹ کی انتہائی کم قیمت پر خریداری سے متعلق ہے۔ عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے تقریباً 8 کروڑ روپے مالیت کا جیولری سیٹ محض 2 کروڑ 90 لاکھ روپے ادا کر کے اپنے پاس رکھا۔
فیصلہ خصوصی جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے آج (ہفتے کو) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران سنایا، جہاں عمران خان اس وقت قید ہیں۔
عمران خان کو مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ انہیں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 34 (مشترکہ نیت) اور 409 (امانت میں خیانت) کے تحت 10 سال قیدِ سخت، جبکہ انسدادِ بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 5(2) (سرکاری ملازمین کی مجرمانہ بدعنوانی) کے تحت سات سال قید کی سزا دی گئی۔
بشریٰ بی بی کو بھی انہی دفعات کے تحت مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے دونوں پر ایک کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ قانون کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں اضافی قید کی سزا ہوگی۔
عدالتی حکم نامے میں، جس کی نقل ڈان کے پاس موجود ہے، کہا گیا کہ ’یہ عدالت سزا سناتے وقت عمران احمد خان نیازی کی عمر رسیدگی اور بشریٰ عمران خان کے خاتون ہونے کے پہلوؤں کو مدِنظر رکھتی ہے۔ انہی عوامل کے باعث کم سزا دیتے ہوئے نرمی برتی گئی۔‘
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ فوجداری ضابطۂ کار (سی آر پی سی) کی دفعہ 382-B (حراست کی مدت کو سزا میں شمار کرنا) کا فائدہ ’ملزمان کو دیا جاتا ہے‘-
عمران خان اور بشریٰ بی بی پر گزشتہ برس دسمبر میں اس کیس میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ رواں برس اکتوبر میں دونوں نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے من گھڑت اور سیاسی طور پر محرک کوشش قرار دیا تھا، جس کا مقصد عمران خان کو سیاست سے نااہل کرنا ہے۔
عمران خان اگست 2023 سے قید ہیں اور 190 ملین پاؤنڈ کے بدعنوانی کیس میں 14 سال قید کی سزا اڈیالہ جیل میں کاٹ رہے ہیں، جبکہ 9 مئی 2023 کے احتجاج سے متعلق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔ بشریٰ بی بی بھی 190 ملین پاؤنڈ کے بدعنوانی کیس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں آپریشن، انتہائی مطلوب خارجی سمیت دو دہشت گرد ہلاک
?️ 11 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے تیمرگرہ میں آپریشن کرتے ہوئے انتہائی
اپریل
شانگلہ: بشام کے مقام پر گاڑی پر مبینہ خودکش دھماکا، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک
?️ 26 مارچ 2024 شانگلہ: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر
مارچ
نیب کو ایک کاروائی میں اہم کامیابی ملی
?️ 25 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنر کورنگی
جنوری
جارج عبداللہ: سید حسن نصر اللہ دنیا میں عرب اور انسانی وقار کی علامت ہیں
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف لبنان کی ممتاز شخصیت جارج عبداللہ
ستمبر
ایلون مسک 400 ارب ڈالرز کے مالک بننے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: اسپیس ایکس کے بانی اور ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلون
دسمبر
صیہونی حکومت کے سیکورٹی وفد کا قاہرہ کا خفیہ دورہ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ سیکورٹی وفد نے دو
ستمبر
گیلنٹ کی مضحکہ خیز دھمکیاں
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ نئی جنگ شروع
اگست
اردوغان اور حزب اختلاف ترکی کے علوی سے حمایت چاہتے ہیں
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: ترک صدر کی درخواست پر ملک کے علویوں کی حمایت
اگست