🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ علماء کرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں وزیراطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کے موقع پر کہی، دونوں شخصیات نے اس موقع پر محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کےحوالے سے بھی بات چیت کی گئی، وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت امن و امان کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔
فوادچوہدری نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل اور متحدہ علماء بورڈ کا کردار لائق تحسین ہے، اسلام سلامتی،امن، رواداری، برداشت ،عدم تشدد کامذہب ہے، فرقہ وارانہ منافرت، مسلح فرقہ وارانہ تصادم کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ طاقت کے زور پر اپنے نظریات دوسروں پر مسلط کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی، کچھ عناصر ملک دشمن قوتوں کےہاتھوں کھیل رہے ہیں، یہ عناصر اپنےعزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
میڈیا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے میڈیا کا کرداراہمیت کاحامل ہے، وزیراطلاعات نے کہا کہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ علماء و مشائخ انتہا پسندانہ سوچ اور شدت پسندی کو مسترد کرتے ہیں، محرم الحرام کے دوران امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹر کا سعودی حکام پر الزام
🗓️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:غیر قانونی سزائے موت کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کی خصوصی
مارچ
امریکی انتخاباتی دوڑ کی تازہ ترین صورتحال
🗓️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں ہونے والے حالیہ سروے کے نتائج سے معلوم
ستمبر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے ایک اور نئی سازش شروع کردی
🗓️ 14 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی انتہاپسند حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک اور
مارچ
آئینی ترمیم نے پاکستان کی جمہوریت پر شب خون مارا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
🗓️ 21 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے
اکتوبر
یمنی تیل کی لوٹ مار
🗓️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی پیٹرولیم وزیر نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں
اپریل
جمعیت علمائے اسلام (ف) نومبر یا فروری میں انتخابات کی خواہاں
🗓️ 3 اکتوبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلوچستان کے امیر مولانا
اکتوبر
امریکا نے بھارت کو اسٹریٹجک پارٹنر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے: وزیر اعظم
🗓️ 12 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا
اگست
علی ظفر بھی شعیب اختر کا ساتھ دینے میدان میں آگئے
🗓️ 28 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پی ٹی وی اسپورٹس پر شو”گیم آن ہے”کے میزبان نعمان
اکتوبر