معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیر اعظم

?️

کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی استقامت کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا۔سندھ کابینہ کی صدارت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج میں کراچی آیا اور میں شاہ صاحب کا شکر گزار ہوں، پچھلے دو تین ماہ میں میرا یہاں آنے کا پروگرام بنا مگر کچھ مجبوریوں کے باعث یہ نا ہوسکا، یہاں پر میرا گرم جوشی سے استقبال ہوا، میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ 8 فروری کے انتخابات کے نتیجے میں وفاق میں منقسم مینڈیٹ ملا، سندھ میں پیپلز پارٹی کو اللہ نے بھرپور موقع دیا، بلوچستان میں اتحادی حکومت ہے، پنجاب میں ہمیں مینڈیٹ ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ہمیں صوبوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق میں گہرا تعاون اور گہرے تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے تاکہ مل کر پاکستان کے مسائل کو حل کرسکیں، ہر چیز سوچ کے مطابق پوری نا ہوسکے لیکن معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مراد علی شاہ سے میرا بھائیوں والا تعلق بن گیا ہے، ہم فوری ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں، سندھ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، میرا فرض ہے کہ میں اس رابطے کو مضبوط بناؤں مل کر، بعض اوقات ہمیں ایسے فیصلے کرنے ہوں جو ہمیں خود پسند نا ہوں پر ملک کی ترقی کے لیے وہ کرنے ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جیسے غیر ملکی وفود آرہے ہیں تو آنے والوے ہفتوں میں امید کی جاتی ہے کہ ایسے اور وفود آئیں گے سرمایہ کاری کے لیے، پر ضروری ہے کہ ہم میں آپس میں یکسوئی ہو، میں سمجھتا ہوں کہ میرا دورہ صوبہ سندھ کا مقصد ہے کہ میں یہ بتا سکوں کہ میںیہاں حاضر ہوں اور پاکستانی عوام کے لیے مل کر کام کریں گے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

بعد ازاں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں اپنی طرف سے سندھ کی طرف سے آپ کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دیتا ہوں، جب ہم نے2022 میں شروع کیا تو تب ہمارے پاس بس 15،16 مہینے تھے اب ہمیں سفر کو آگے بڑھانا ہے، اس وقت سندھ کی نمائندگی بہت زیادہ ہے کابینہ میں، سندھ کے لوگ امید کرتے ہیں کہ سندھ اور وفاقی حکومت ان کی امیدیں پوری کریں گے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کا حج کے لیے اہم شرائط کا اعلان

?️ 7 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج کرنے کی

ارشد شریف کی والدہ کا چیف جسٹس پاکستان کو خط

?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس پاکستان سے ہائی

وائٹ ہاؤس کے سینئر اہلکار: ہم ایران میں حکومت کی تبدیلی کے خواہاں نہیں ہیں

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے اعلیٰ ڈائریکٹر

شام کے شہر ادلب میں کشیدگی کم کرنے والے علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشت گرد اس ملک

عرب لیگ نے فلسطین پر قبضے اور نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے

?️ 5 جون 2025سچ خبریں: جون 1967 کی جنگ میں فلسطینی سرزمین پر قبضے کی

فروری میں ترسیلات زر 13 فیصد بڑھ گئیں

?️ 9 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی

’مجھے موت کی کوٹھری میں رکھا گیا‘، شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

?️ 31 جنوری 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) انسدادِ دہشتگردی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ

سپریم کورٹ فل کورٹ بنا دے، جو بھی فیصلہ ہو گا ہمیں قبول ہو گا، وزیراعظم

?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے