?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مطالبہ کرتی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں، چیف الیکشن کمشنر متنازعہ ہو چکے ہیں،چیف الیکشن کمشنر اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کررہے ہیں،چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ دینے کا یہ مناسب وقت ہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرآزدانہ اور شفاف الیکشن میں ناکام ہو چکے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 180سے زائد سیٹیں حاصل کر چکی ہے۔وہی حکومت چلتی ہے جو عوامی مینڈیٹ سے آتی ہے۔فارم 45الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فارم 45کے تحت نتائج کا اعلان کیا جائے۔
ہم پرسوں میں الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کیلئے درخواست دینگے۔بیرسٹرگوہر کا مزید کہنا تھا کہ سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کیاجاسکتا۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سابق کمشنر راولپنڈی اور ان کے بچوں کوفی الفور تحفظ دیا جائے۔میڈیا کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کریں گے، ہم نے کل 50 ایم این ایز کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی۔ہم نے الیکشن میں ایم ڈبلیو ایم کو بھی سپورٹ کیا ہے ان کے ساتھ بھی ہمارا معاہدہ ہے۔
سنی اتحاد کے ساتھ اتحاد کے میں بھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی تھی۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد اور اپنے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماوٴں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا اتحاد اس ملک کے لیے ہے، یہ اقدام مخصوص نشستوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے، سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم سے معاہدہ ہوگیا ہے، نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو 3 دن میں کسی پارٹی کو جوائن کرنا ہوتا ہے، قومی اور صوبائی اسمبلی میں ہمارے امیدوار سنی اتحاد کونسل کو جوائن کریں گے۔


مشہور خبریں۔
یوم استحصال کشمیر، دنیا بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا
?️ 5 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی قابض حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 5
اگست
ہتھیار دیں گے لیکن کسی کو مارنا نہیں؛امریکی منطق
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ
مئی
سلامتی کونسل غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں ناکام کیوں؟
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ جنگ کے دوران سلامتی کونسل کی غیر موثریت اور
دسمبر
کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
?️ 9 فروری 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور
فروری
سندھ میں آج بھی لوگ پانی کی بوند کے لیے ترس رہے ہیں
?️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عدالت میں نسلہ ٹاور تجاوزات
جون
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
امن کے موقف کی سب حمایت کرتے ہیں جنگ کی حمایت کوئی نہیں کر سکتا، بلاول بھٹو
?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو کا
جون
عمران خان کو وسیع پیمانے پر امریکہ مخالف مارچ
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے آج پاکستانی عوام
اپریل