مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی ضرورت ہے۔ احسن اقبال

احسن اقبال

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی اب کوئی انتخاب نہیں بلکہ ضرورت ہے.

وفاقی دارالحکومت میں احسن اقبال کا قومی نصاب سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روایتی تعلیم سے کام نہیں چلے گا، اب پاکستان کو جدید پاکستان تعلیمی نظام سے استوار کرنا ہوگا، ہمیں اپنے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ 2014 میں جدید پاکستان کا جو سفر شروع کیا تھا اِسے اب اُڑان پاکستان کے ذریعے منزل تک پہنچانا ہے ہمیں نوجوانوں کو بین الاقوامی مارکیٹ کا مقابلہ کرنے کے لیے ذہن سازی کرنی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی اب کوئی انتخاب نہیں بلکہ ضرورت ہے، ہمیں اپنے بچوں کو وہ سکلز دینی ہیں جو دنیا مانگ رہی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ٹریننگ پروگرام پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کا ایک اہم ذریعہ ہوتا ہے، لیڈرشپ تربیت، ویژن اور مسلسل سیکھنے کے عمل سےپ روان چڑھتی ہے، نو آبادیاتی نظام تعلیم ذہنی غلامی پیدا کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا، لیڈرجمود کا حصہ نہیں بنتا بلکہ وہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کا علمبردار ہوتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دنیا میں علم کے ضابطے تبدیل ہو چکے ہیں، پین لٹریسی کی جگہ ڈیجیٹل لیٹریسی نے لے لی ہے، نو آبادی نظام تعلیم لارڈ میکالے کے بقول اس کا مقصد رنگ و نسل میں مقامی مگر سوچ، فکر اور ثقافت میں انگریز پیدا کرنا تھا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے کہا کہ نئے نصاب سے طلبہ میں رٹہ کی بجائے تخلیقی سوچ اور سوال کرنے کا شعور پیدا کرنا ہے ، نصاب میں نئی معیشت کے تقاضوں کے ہنر کے ساتھ شہریت اور اخلاقیات لازم ہیں، نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کےلئے تیار کرنا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا پیس کمیشن دیوالیہ ہو گیا ہے: فنانشل ٹائمز

?️ 28 مئی 2026 سچ خبریں:فایننشال ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت

عراقی پارلیمنٹ کے واقعات کے بارے میں صدر کا بیان

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    عراق کی صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی الصدر

برطانیہ کا فلسطین کے خلاف خطرناک منصوبہ

?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی امن منصوبے کے تحت سامنے آنے والا ٹونی بلر پلان

ایران نے علاقائی مساوات کو کیسے بدلا؟

?️ 21 جون 2026سچ خبریں: ایران اور امریکہ کے درمیان 14 مادوں پر مبنی معاہدے پر

طالبان کی کابل کی طرف پیش قدمی؛اشرف غنی مستعفی؛جلالی عبوری کے حکومت کے سربراہ مقرر

?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:افغان وزارت داخلہ نے کہا کہ طالبان فورسز کابل میں داخل

کرپشن کیسز میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے کون لوگ ہیں؟

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: نیب کے 179 میگا کرپشن کیسز (جن کی فہرست 2015

حکومت کا نوجوانوں کیلئے 150 ارب کے وزیراعظم یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کا باضابطہ آغاز

?️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب اور

امریکی سینیٹرز نے واشنگٹن سے ابو عاقلہ کی شہادت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا

?️ 24 جون 2022سچ خبریں:    امریکی سینیٹ کے 24 ارکان نے جمعرات کو امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے