?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی اب کوئی انتخاب نہیں بلکہ ضرورت ہے.
وفاقی دارالحکومت میں احسن اقبال کا قومی نصاب سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روایتی تعلیم سے کام نہیں چلے گا، اب پاکستان کو جدید پاکستان تعلیمی نظام سے استوار کرنا ہوگا، ہمیں اپنے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ 2014 میں جدید پاکستان کا جو سفر شروع کیا تھا اِسے اب اُڑان پاکستان کے ذریعے منزل تک پہنچانا ہے ہمیں نوجوانوں کو بین الاقوامی مارکیٹ کا مقابلہ کرنے کے لیے ذہن سازی کرنی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی اب کوئی انتخاب نہیں بلکہ ضرورت ہے، ہمیں اپنے بچوں کو وہ سکلز دینی ہیں جو دنیا مانگ رہی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ٹریننگ پروگرام پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کا ایک اہم ذریعہ ہوتا ہے، لیڈرشپ تربیت، ویژن اور مسلسل سیکھنے کے عمل سےپ روان چڑھتی ہے، نو آبادیاتی نظام تعلیم ذہنی غلامی پیدا کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا، لیڈرجمود کا حصہ نہیں بنتا بلکہ وہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کا علمبردار ہوتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ دنیا میں علم کے ضابطے تبدیل ہو چکے ہیں، پین لٹریسی کی جگہ ڈیجیٹل لیٹریسی نے لے لی ہے، نو آبادی نظام تعلیم لارڈ میکالے کے بقول اس کا مقصد رنگ و نسل میں مقامی مگر سوچ، فکر اور ثقافت میں انگریز پیدا کرنا تھا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے کہا کہ نئے نصاب سے طلبہ میں رٹہ کی بجائے تخلیقی سوچ اور سوال کرنے کا شعور پیدا کرنا ہے ، نصاب میں نئی معیشت کے تقاضوں کے ہنر کے ساتھ شہریت اور اخلاقیات لازم ہیں، نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کےلئے تیار کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی حکومت کا ڈرائیونگ انجن بند
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقے میں 5 ٪ سے زیادہ ٹکنالوجی کمپنیوں کو
ستمبر
پی آئی اے نجکاری، لکی سیمنٹ کنسورشیم بولی جمع کرانے کے لیے تیار
?️ 21 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے بڑے کاروباری گروپ لکی سیمنٹ لمیٹڈ
دسمبر
صیہونیوں نے اب تک کتنے فلسطینی بچوں کو بن ماں کیا ہے؟
?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر
اپریل
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
?️ 25 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی
اپریل
غزہ پر گزشتہ رات 100 سے زائد فلسطینی شہید
?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:المیادین ٹی وی چینل نے آج اپنے رپورٹر کے حوالے سے
اکتوبر
حکمرانوں نے عدلیہ کا بیڑا غرق کرنے کا فیصلہ کیا، ترمیم کا مقصد مجھے جیل میں رکھنا ہے، عمران خان
?️ 16 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے
ستمبر
اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے میں بدلتی صورتحال پر اظہارِ تشویش
?️ 6 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار
مارچ
صہیونی جارحیت کیلئے فلسطینیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض ہے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 10 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے
اپریل