?️
دادو: (سچ خبریں)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ سندھ کے ضلع دادو میں ٹنیٹ سٹی کا دورہ کیا اس موقع پر حکام کی جانب سے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ سندھ کے ضلع دادو میں متاثرین کیلئے قائم ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی بھی وزراعظم کے ہمراہ تھے، وزیراعظم کو سیلاب زدہ علاقوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
دورہ کے موقع پر وزیراعظم کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ضلع دادو میں سیلاب سے 37 افراد جاں بحق ہوئے، 66 یونین کونسل سیلاب سے متاثر ہوئیں، فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، ریلیف کیمپس میں متاثرین کو ہر ممکن سہولت دے رہے ہیں، متاثرین کیلئے ٹینٹ اور دیگر ضروری اشیاء کی ضرورت ہے۔
اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم میاں شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ مشکل میں متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔. اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں بھی کیں، بچوں کیساتھ گھل مل گئے، سیلاب زدگان سے مسائل دریافت کیے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سکولوں میں سیلاب متاثرین کیلئے کیمپ لگائے گئے ہیں، خیموں کی کمی اب بھی ہے، سندھ حکومت متاثرین کو ریلیف فراہم کر رہی ہے۔. گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا، سروے کے مطابق 18فیصد عوام نے سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امدادکی مخالفت کی جب کہ بھارت سے امداد لینے پر پاکستانی عوام کی رائے تقسیم نظر آئی۔
سروے کے مطابق 43 فیصد امداد لینے کے حامی نظر آئے تو 57 فیصد عوام کی جانب سے مخالفت کی گئی۔. سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستانی خود بھی آگے دکھائی دیے،57 فیصد نے سیلاب زدگان کی کھل کر مالی امداد کرنے کا بتایا۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں صہیونی ریاست کی جارحیت میں شدت؛ شہریوں کی بڑے پیمانے پر شہادتیں
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی ریاست کی افواج نے ایک بار پھر غزہ کے مختلف
دسمبر
لبنان کا اسرائیل پر حملہ
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطین الیوم نیٹ کے مطابق لبنان کے جنوب سے مقبوضہ فلسطینی
نومبر
جاپان، ناروے اور امریکہ میں صیہونیت مخالف مظاہرے
?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: دنیا کے تین مختلف براعظموں کے عوام نے غزہ کے
اپریل
آسٹریلیا اور جاپان کا روس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:روس اور یوکرائن کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد
فروری
ہالینڈ کی جانب سے اسرائیلی ہتھیاروں کی درآمد میں کمی
?️ 8 فروری 2026 سچ خبریں:ہالینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کر لی ہے
فروری
یوکرین 5 بلین یورو کی یورپی امداد کے انتظار میں
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:یوکرین کے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ کیف اس ہفتے
ستمبر
نیویارک اجلاس کے انعقاد کے لیے پیرس اور ریاض کے اہداف؛ نیتن یاہو کے "گریٹر اسرائیل” کے منصوبے کو روکنا
?️ 6 اگست 2025سچ خبریں: نیویارک کے اجلاس میں یورپی اور عرب ممالک کی موجودگی
اگست
انتقامی کارروائیوں اور گرفتاریاں ہمیں لانگ مارچ سے نہیں روک سکتیں،اسد قیصر
?️ 14 اکتوبر 2022چارسدہ (سچ خبریں) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت
اکتوبر