?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں و نمائندگان کا اہم اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان نے تنازع کی شدت میں کمی لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔
اجلاس کے شرکا کو پاکستان افغانستان صورتحال، ایران، مشرق وسطیٰ و خلیج میں کشیدگی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی قیادت سے رابطوں پر اعتماد میں لیا، جبکہ اجلاس میں شریک سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔
شرکاء نے موجودہ حالات میں ملی اتحاد، اتفاق و یگانگت کی ضرورت پر زور دیا اور خطے میں امن کیلئے پاکستان کی جانب سے سفارتی کوششوں کو سراہا، اس موقع پر کوششیں مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس میں دفتر خارجہ حکام نے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا کہ پاکستان نے تنازع کی شدت میں کمی لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی، پاکستان نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت اور ایران پر حملوں کی فوری مذمت کی۔
اجلاس کے شرکا نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مضبوط عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کے وزیرِ اعظم کے اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان شریک ہوئے۔
وفاقی وزراء، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، عبدالعلیم خان، خالد حسین مگسی، خالد مقبول صدیقی، چودھری سالک حسین، سید مصطفیٰ کمال، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ خان، معاون خصوصی طلحہ برکی، سینیٹرز شیری رحمان، انوار الحق کاکڑ، منظور احمد کاکڑ، پرویز رشید، حافظ عبدالکریم، فیصل سبزواری، جان محمد بھی اجلاس میں موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ یمنیوں کے ساتھ الجھے گا تو اس کا کیا حشر ہوگا؟
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے مشہور تجزیہ نگار نے یمن کے خلاف
جنوری
ریاض آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ ؛سعودی حکام کی تصدیق
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی ذرائع نے ریفائنری میں آگ لگنے کا ذکر کرتےہوئے ریاض
مارچ
راہداری عالمی معیشت کی جان ہے
?️ 20 مئی 2025سچ خریں: آج کی باہم جڑی ہوئی دنیا میں "کوریڈورز” ایک اہم
مئی
دمشق کا اسرائیلی حملے پر سخت ردعمل
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: خود ساختہ جولانی حکومت سے وابستہ شام کے وزارت خارجہ
نومبر
گورنر سندھ کی ایرانی، قطری اور بحرین کے سفراء سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
?️ 3 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایرانی، قطری اور
مارچ
47 فیصد ٹیکس عوامی مفاد پر خرچ ہوتے نظر نہیں آتے، سروے
?️ 21 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک عالمی سروے سے پتا چلتا ہے
دسمبر
عالمی بینک کا افغانستان کی رکی ہوئی ۵۰۰ ملین ڈالر رقم جاری کر نے کا ارادہ
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں: رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین
دسمبر
عمران خان ملکی سیاست کی شطرنج کے بادشاہ ہیں، فواد چوہدری
?️ 27 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران
مئی