?️
اسلام آباد(سچ خبریں) انتخابی اتحاد کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی شرط مان لی ، شرط مانے جانے پر پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔
سینئر صحافی نعیم اشرف بٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان 15 کی بجائے پنجاب کی 7 سے 8 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ ہوگی ، کراچی کی 1 نشست سمیت سندھ کی چند سیٹوں پر پیپلزپارٹی بھی ن کی حمایت کرے گی ، ن لیگ کی جانب سے پی پی پی کی شرط مانے جانے کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے ، صدر پاکستان ، اسپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ چیئرمین کاعہدہ اتفاق رائے سے پاکستان پیپلز پارٹی کو دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے میں دلچسپی ظاہر کی تھی جب کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے پی پی پی کو وزارتیں لینے پر آمادہ کیا جارہا تھا ، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی اکثریت نے وزارتوں کو الیکٹورل الائنس سے مشروط کرنے کی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ کم از کم 15 نشستوں پر انتخابی الائنس ہو تو پھر وزارتیں لی جائے تاہم پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزارتوں اورانتخابی الائنس دونوں کی مخالفت کی تھی۔
ادھر نئی حکومت کی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان کو آج افطار پر بلا لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام وزیرا عظم ہاوس میں کیا جائے گا جہاں وزیر اعظم شہباز شریف پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان کا ان کی حمایت پر شکریہ ادا کریں گے اور نئی کابینہ سے متعلق اتحادیوں سے مشاورت کےبعد حتمی شکل دی جائے گی، وفاقی کابینہ کے ناموں کا اعلان آج رات تک متوقع ہے۔
مشہور خبریں۔
آئرن ڈوم کا مرکاوا والا حشر
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:ایک عرب اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لبنانی حزب اللہ
فروری
اسرائیل کی معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی شکست کے اجزا 7 اکتوبر 2023 کو
اکتوبر
لاہور میں مزارات،سینما ہالز، جمز اور پارکس بند کر دئے گئے ہیں
?️ 5 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت شہر
اگست
شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے جنگجوؤں کی حوصلہ افزایی
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے جنگجوؤں کو ایک خط بھیج کر، سکریٹری
نومبر
کامیڈی ڈراما سیریز ’طلاقیں 101‘ کا ٹریلر جاری، زاہد احمد مرکزی کردار ادا کریں گے
?️ 3 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) اگر آپ اداکار زاہد احمد کو اپنی ٹی وی
اپریل
حضورؐ کی تعلیمات ہی ترقی کا بہترین ذریعہ ہیں: وزیراعظم
?️ 6 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل
جنوری
فرانس میں مہنگائی عروج پر
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:فرانس کے حکومتی عہدیداروں کے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق
جون
2022 میں جرمن شہریوں کی سیاسی ترجیحات
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ جرمن
جنوری