مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی شرط مان لی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) انتخابی اتحاد کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی شرط مان لی ، شرط مانے جانے پر پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔

سینئر صحافی نعیم اشرف بٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان 15 کی بجائے پنجاب کی 7 سے 8 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ ہوگی ، کراچی کی 1 نشست سمیت سندھ کی چند سیٹوں پر پیپلزپارٹی بھی ن کی حمایت کرے گی ، ن لیگ کی جانب سے پی پی پی کی شرط مانے جانے کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے ، صدر پاکستان ، اسپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ چیئرمین کاعہدہ اتفاق رائے سے پاکستان پیپلز پارٹی کو دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے میں دلچسپی ظاہر کی تھی جب کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے پی پی پی کو وزارتیں لینے پر آمادہ کیا جارہا تھا ، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی اکثریت نے وزارتوں کو الیکٹورل الائنس سے مشروط کرنے کی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ کم از کم 15 نشستوں پر انتخابی الائنس ہو تو پھر وزارتیں لی جائے تاہم پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزارتوں اورانتخابی الائنس دونوں کی مخالفت کی تھی۔

ادھر نئی حکومت کی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان کو آج افطار پر بلا لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام وزیرا عظم ہاوس میں کیا جائے گا جہاں وزیر اعظم شہباز شریف پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان کا ان کی حمایت پر شکریہ ادا کریں گے اور نئی کابینہ سے متعلق اتحادیوں سے مشاورت کےبعد حتمی شکل دی جائے گی، وفاقی کابینہ کے ناموں کا اعلان آج رات تک متوقع ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ 5 اہم ریاستوں میں بائیڈن سے آگے 

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اور سیانا انسٹی ٹیوٹ کے مشترکہ سروے سے پتہ

شہباز شریف نے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی

?️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ

عمران خان نے افغانستان سے اچھے تعلقات پر زور دیا

?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ

پاکستان اور امریکا مثبت بات چیت میں مصروف

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کا کہنا ہے کہ

موجودہ دور کی جنگ ارادوں کی جنگ ہے:ایرانی صدر

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ آج کے

صیہونی دشمن کے ساتھ لڑائی یقینی ہے:انصاراللہ

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں:یمن کی عوامی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا

روپیہ مستحکم ،ڈالر کی تنزلی جاری

?️ 11 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ ماہ ریکارڈ پست ترین سطح پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے