?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جائزوں کے مطابق ان کی جماعت پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 نشستوں میں سے تقریباً 120 سے 125 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے سادہ اکثریت کے ساتھ وفاق میں حکومت بنائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پنجاب میں انتخابی مہم منظم اور اور متحرک انداز میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور جیسے ہی الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی شیڈول جاری ہوگا، ہم یہ انتخابی مہم کا سلسلہ شروع کر دیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے نواز شریف کی قیادت میں دو دفعہ پاکستان کو ایسے ہی بحرانوں سے نکالا ہے، ہم اندازے سے بات نہیں کر رہے، ہم نے اس سے پہلے بھی قوم سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر کے دکھایا ہے1997 سے 1999 کے دوران ہم نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، پاکستان جو آج تک اللہ کے فضل سے قائم ہے وہ اسی وجہ سے ہے کہ وہ ایک ایٹمی قوت ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارت کو آج تک یہ جرات نہیں ہوئی کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں جب پاکستان دہشت گردی، لوڈشیڈنگ اور ایسے ہی بحرانوں کا شکار تھا جو اس وقت مہنگائی کی وجہ سے ہیں تو اس وقت بھی ہم نے قوم سے وعدہ کیا اور قوم نے نواز شریف کے وعدے پر اعتبار کیا اور اپنا میندیٹ دی۔
انہوں نے کہا کہ اگلے 4 برسوں میں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے ملک کو نہ صرف لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی سے نجات دلائی بلکہ پاکستان کو اس ٹریک پر چڑھایا کہ اگر وہ اسی راستے پر رہتا تو اگلے 4 سے 5 برسوں میں جی20 ممالک میں شامل ہوجاتا اور ایک ترقی یافتہ ملک بن جاتا لیکن پاکستان کے خلاف سازش کی گئی اور ایک فتنہ ملک کے اوپر مسلط کردیا گیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف جو سازشیں ہوئیں وہ تاریخ کا حصہ ہیں، ہم نے ان سازشوں ، جھوٹے مقدمات کا جرات اور حوصلے سے مقابلہ کیا اور وہ کچھ نہیں کیا جو آج کل ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نواز شریف کی قیادت میں ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کا عزم کیا ہے اور اگر قوم ہمیں مینڈیٹ دیتی ہے تو ہم پاکستان کو یہاں سے نکال کر اس جگہ پر لے جائیں گے جہاں وہ 2017 میں تھا، اگر پاکستان اسی ڈگر پر ہوتا تو ہمیں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ایک ارب ڈالر کے لیے سال سال بھر یوں نخرے نہ اٹھانے پڑتے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستانی عوام ہمارے اس عزم اور دعوے کو اہمیت دیں گے اور مسلم لیگ (ن) کو اپنے میندیٹ سے نوازیں گے اور ہم پاکستان کو اس بحران سے نکالیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارا جائزہ ہے کہ ہم پنجاب کے 125 حلقوں میں جیتیں گے، باقی جو حلقے ہیں وہاں پر کچھ مضبوط لوگ ہیں، الیکٹیبل ہونا کوئی گالی نہیں ہے بلکہ الیکٹیبل وہ ہوتا ہےجس کے حلقے کے لوگ اس پر اعتماد کر کے اس کو ووٹ دیتے ہیں، اس میں کوئی نہ کوئی اچھائی ضرور ہوتی ہے، اسی لیے لوگ ان کو منتخب کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں جو 46 حلقے ہیں وہاں ہمارے35 حلقوں میں الیکٹیبلز موجود ہیں، وہ کامیاب ہوں گے اور باقی 10نشستوں پر بھی ہم کوشش کر رہے ہیں۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جو 2018 میں ہمارے ساتھ ہوا وہ غلط تھا اور اگر اب وہ نہیں ہو رہا تو یہ اچھا ہے۔
بلوچستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا ایک حساس حصہ ہے اور وہاں کے حالات بہتر کرنے کے لیے جو کوشش ہونی چاہیے تھے وہ نہیں ہوئی، وہاں جو سیکیورٹی کے مسائل ہیں میں بطور وزیر داخلہ ان سے آگاہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بہتر انداز سے اس مشکل صورت حال سے ایک بہتر صورت حال کی طرف لے جانےکے لیے وہاں سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا انسٹاگرام اور میسنجر ایک ہونے والے ہیں؟
?️ 1 اکتوبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) کیا انسٹاگرام اور میسنجر ایک ہونے کے قریب ہیں اس
اکتوبر
تاجر دوست ایپ میں 23 ہزار 497 تاجروں نے رجسٹریشن کروالی
?️ 4 جون 2024اسلا م آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی تاجر دوست ایپ میں3جون
جون
آرمی چیف سے ائیرچیف مارشل کی الوداعی ملاقات، آرمی چیف نے ایئرچیف کی خدمات کو سراہا
?️ 16 مارچ 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایئر چیف مارشل
مارچ
حماس نے جنگ بندی پر کسی بھی معاہدے کی تردید کی
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: حماس کے رہنما محمود مرادی نے کہا کہ مقاومت اور
اپریل
روس بھی ایران کے ساتھ مل کر افغانستان پاکستان تنازع میں ثالثی کے لیے تیار ہے: پاکستانی میڈیا
?️ 16 نومبر 2025 روس بھی ایران کے ساتھ مل کر افغانستان پاکستان تنازع میں
نومبر
جے جے وی ایل کے مالک سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم
?️ 7 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) کے
فروری
چین کی امریکہ سے مذاکرات کے لیے شرایط
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: چین نے امریکہ کے پیش کردہ 145 فیصد تعرفاتی محصولات
مئی
ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں اس بار باتوں سے کام نہیں چلے گا:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:قائد انقلاب ایران آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے ایٹمی
فروری