?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے سیاسی بحران کی وجہ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کردیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین اسلام آباد لانگ مارچ کے مقاصد کے بارے میں قوم کو بتائیں، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لاہور اور پشاور میں فوج کے ادارے کے دفاتر کے باہر مظاہرے کیے اور عمران خان نے دنیا میں پاکستان کو بدنام کیا۔ امیر مقام نے کہا کہ عمران کے ساتھ بات چیت نہیں ہو سکتی کیونکہ وہ سب کچھ اپنی مرضی کا چاہتے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ نیوٹرل اب نیوٹرل نہ رہیں اور ان کی حمایت کریں اور وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ عمران خان کی وجہ سے پیدا ہونے والے سیاسی انتشار کے سبب پنجاب اور خیبر پختونخوا دونوں میں گورنر راج نافذ کرے۔
ادھر مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان پر حملہ ان کی جانب سے ہر چیز کو اسلامی رنگ دینے کی وجہ سے ہوا، عمران خان قوم کو یہ نہیں بتا سکتے کہ انہیں کتنی گولیاں لگیں، زخم پر پلاسٹر نہیں لگایا جا سکتا، انہوں نے مزید کہا کہ خان نے اب ’ڈیجیٹل لانگ مارچ‘ کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف کو عثمان بزدار بنانا چاہتے تھے لیکن وفاقی حکومت آرمی چیف کا تقرری میرٹ پر کرے گی۔انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ نیوٹرل اب نیوٹرل نہ رہیں اور ان کی حمایت کریں اور وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ عمران خان کی وجہ سے پیدا ہونے والے سیاسی انتشار کے سبب پنجاب اور خیبر پختونخوا دونوں میں گورنر راج نافذ کرے۔
مشہور خبریں۔
غربت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی:وزیراعظم
?️ 26 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم ممالک کے سفیروں کے
اپریل
غزہ جنگ کے دوران حزب اللہ کی کاروائیاں
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ جنگ کے دوران حزب اللہ نے غزہ اور لبنان
نومبر
انتخابات میں مشیل اوباما جو بائیڈن کی جگہ لے سکتی ہیں
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے سابق صدر کی اہلیہ مشیل
جنوری
اسکیننگ کے بعد واٹس ایپ پر ’ریورس امیج‘ سرچ کی بھی آزمائش
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر ’اسکیننگ‘ کے بعد
جنوری
آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام حج
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:پورے اسلامی خطے نے ریاستہائے متحدہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں
جولائی
ٹرمپ کے لیے نوبل امن انعام حاصل کرنے کے لیے ان کی ٹیم شدت سے کوششیں کر رہی ہے
?️ 4 اکتوبر 2025ٹرمپ کے لیے نوبل امن انعام حاصل کرنے کے لیے ان کی
اکتوبر
سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے پر لگائی مہر
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس قاضی امین احمد اور
مارچ
کیا امریکہ کسی کا دوست ہو سکتا ہے؟
?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: شامی صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ
اپریل