?️
کابل (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا ہے کہ میں یہاں سفیر سے ملنے آیا ہوں۔افغانستان کی بہتری کے لیے کام کرتا رہوں گا۔مستقبل میں بھی افغان امن کے لیے کام کرتے رہیں گے۔پریشان ہونے کی ضرورت نہیں سب ٹھیک ہو گا۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے مزید کہا کہ کابل میں جو بھی ملاقاتیں ہوں گی ان کا اہتمام افغان سفیر کریں گے۔ واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید آج کابل پہنچے۔اس حوالے سے سینئر صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید پاکستانی وفد کے حکام کے ہمراہ آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے ہیں۔
جنرل فیض طالبان شوریٰ کی دعوت پر کابل پہنچنے والے اعلیٰ ترین درجہ کے غیر ملکی عہدیدار ہیں۔ جنرل فیض حمید اور طالبان کے مابین پاک طالبان سیکورٹی اقتصادی تجارتی تعلقات کے فوری مستقبل پر تبادلہ خیال ہو گا۔
یاد رہے کہ طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر 15 اگست کو قبضہ کر لیا تھا جبکہ معاشی طور پر تباہی اور بھوک و افلاس کے خدشات کے ساتھ 31 اگست کو افغانستان میں 20 سالہ مغربی جنگ کا خاتمہ ہوگیا تھا۔
گذشتہ روز طالبان کی جانب سے نئی افغان حکومت کا اعلان مؤخر کردیا گیا تھا۔طالبان کی جانب سے نئی افغان انتظامیہ کا اعلان ہفتے تک التواء کا شکار ہوگیا ہے۔ معاون ترجمان افغان طالبان بلال کریمی نے کہا کہ گزشتہ جمعہ نئی حکومت سے متعلق تاریخ کا اعلان نہیں کیا، نئی حکومت کا جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہو گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں معاون ترجمان افغان طالبان بلال کریمی کا کہنا تھا کہ وادی پنج شیر کا مغربی حصہ پہلے ہی کنٹرول میں آچکا ہے جب کہ اس وادی کے مشرقی علاقے بھی ہمارے کنٹرول میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے بڑے ضلع پریان میں امن بحال کر چکے ہیں، وادی مجموعی طور پر طالبان کے سخت محاصرے میں ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی لبنان پر زمینی حملے کی دھمکیاں
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر لبنان کی سرزمین پر
ستمبر
پیپلز پارٹی کے احتجاج کے باوجود حکومت کا گیس کی یکساں قیمتوں پر اتفاق رائے کا مطالبہ
?️ 14 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد
دسمبر
القاعدہ کا اگلا ممکنہ رہنما
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:القاعدہ کا اگلا ممکنہ رہنما ایک فرتیلا، تربیت یافتہ ہے جس
اگست
لبنان کے خلاف اسرائیلی وزیر جنگ کے دھمکی آمیز ریمارکس
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: 1982 میں لبنان پر صیہونی قبضے کی سالگرہ کے
جون
پنجاب حکومت نے عید پر مختلف محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں
?️ 3 مئی 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر۔ نجی ٹی وی
مئی
ہم کسی لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کر
نومبر
شامی قبائل کا امریکہ کے خلاف اہم اعلان
?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:شام کے صوبہ دیر الزور کے قبائل سے تعلق رکھنے والے
مارچ
روپے کی قدر میں کمی کے سبب غیر ملکی قرضوں میں اضافہ
?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت پر مقامی اور غیر ملکی قرضہ
اکتوبر