?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرامن قائم نہیں ہو سکتا۔مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات واپس لینا ہوں گے، ہندوتوا پالیسیوں کے باعث بھارت میں اقلیتیں عدم تحفظ کاشکارہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سےبرطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن قربان حسین کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور برطانوی پارلیمنٹ اوربین الاقوامی فورمز پر سفارتی کاوشوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیرخارجہ نے برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بحث ہمارےموقف کی توثیق ہے، بھارت کے 5اگست کے یکطرفہ اقدامات کو کشمیریوں نے یکسرمسترد کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہندوتوا پالیسیوں کے باعث بھارت میں اقلیتیں عدم تحفظ کاشکارہیں ، آبادیاتی تناسب کوتبدیل کرنےکی گھناؤنی سازش بے نقاب ہوچکی ، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم رکوانے کیلئےکرداراداکرے۔
انھوں نے کہا کل کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے پاکستان بھرمیں ریلیاں نکالی گئیں، بھارت سمیت خطےکےتمام ممالک سےپر امن تعلقات کےخواہاں ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرامن قائم نہیں ہو سکتا۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات واپس لینا ہوں گے ، پاکستان، کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی معاونت جاری رکھے گا۔
مشہور خبریں۔
صدر آصف زرداری سے متحدہ عرب امارات کے سبکدوش ہونیوالے سفیر کی ملاقات
?️ 19 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات کے سبکدوش ہونے والے سفیر
اگست
اسرائیلی فوج کی غزہ میں کمبائنڈ حملے پر ابتدائی تحقیقات
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریجن کی فوجی ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ
جولائی
یمن میں جاری جارحیت کے خلاف انسانی حقوق کی متعدد عالمی تنظیموں کا ردعمل
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی 37 عالمی تنظمیوں میں یمن میں جاری جارحیت
مارچ
ایم کیو ایم سندھ حکومت پر پھٹ پڑی
?️ 12 جولائی 2022کراچی:(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بارشوں سے تباہی کے بعد ایم کیو ایم سندھ حکومت پر پھٹ
جولائی
روپے کی قدر میں مزید بہتری
?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں
ستمبر
فرخ حبیب نے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب ک نے
فروری
وزیراعظم کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 7 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کیلئےعوامی رابطہ مہم
فروری
اسرائیل کی داخلی سلامتی کونسل کے سربراہ سے پوچھ گچھ
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اعلان کیا
نومبر