مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں

فواد چودہری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہےکہ مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں، سیاحتی مقامات پر ہوٹلوں اوراقامت گاہوں کے کرائے کئی گنا اوپر چلے گئے ہیں، سیاحت میں یہ اضافہ عام آدمی کی آمدنی میں اضافے کو ظاہرکرتا ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں ہوٹلوں اور اقامت گاہوں کے کرائے کئ گنا اوپر چلے گئے ہیں سیاحت میں یہ اضافہ عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے اس سال سو بڑی کمپنیوں نے 929 ارب روپے منافع کمایا تمام بڑے میڈیا گروپس 33 سے چالیس فیصد منافع میں ہیں۔
فواد چودھری نے ٹویٹر پر اسٹاک مارکیٹ سے متعلق فہرست جاری کی جس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا میں 18فیصد منافع کے ساتھ سب سے منافع بخش اسٹاک مارکیٹ رہی ان کمپنیوں نے2020 میں 272 ارب روپیہ اپنے شہر ہولڈرز کو دیا اور2021 میں یہ منافع 498 ارب روپیہ ہے۔

دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات نتھیا گلی ،ایوبیہ خانپسور میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، سردی کی شدت میں اضافہ ،ایبٹ آباد مری روڈ سمیت رابطہ سٹر کیں ٹریفک کے لئے بند ہو گئی۔

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مشینری برفباری سے متاثرہ شاہراہ سے برف ہٹانے میں مصروف ،گلیات میں برفباری کا پانچویں سلسلہ سیدو انچ تک برف پڑ ھ چکی ہے۔موسم سرما کے آغاز سے شہر میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ایبٹ آباد کے پرفضا سیاحتی علاقہ نتھیا گلی۔ڈونگا گلی ،کالا باغ ،ایوبیہ ،خانسپور ،چھانگلا کلی ،ڈونگا گلء ،سمیت دیگر علاقوں میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بھی بند ہو چکی ہے۔
برفباری کے پانچویں سپیل سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ کے سیاحوں کو بھی راغب کیا ہے جس سے بڑی تعداد میں سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے ان مقامات پر موجود ہیں،ادھر شہری علاقہ میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آئے ہیں۔کینٹ بورڈ اور ٹی ایم اے واسا کی حدود میں نکاسی آب کے نالے بھی ابل پڑے ہیں جس سے جگہ جگہ گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں۔
سردی کی شدت میں اضافہ سے سوئی گیس کے کم پریشر سے بھی صارفین کو مسائل کا سامنا رہا ہے۔سردی سے لنڈا بازار کی رونقیں بھی بحال ہوئی ہیں خواتین اور بچوں کے گرم ملبوسات کی خریداری بھی بڑھ گئی تاہم مہنگے داموں فروخت سے شہریوں میں مایوسی کا عنصر بھی غالب رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ اگلے تین روز جاری رہے گا۔
ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کے مطابق برفباری سے متاثرہ شاہراہ کو بحال کرنے کے لئے ہیوی مشینری سے صفائی کا سلسلہ جاری ہے۔ جی ڈی اے کی 6 ہیوی مشینری گاڑیاں مسلسل برف سڑک سے ہٹانے پر مختص کی گئی ہیں تھائی سے باڑیاں تک ایبٹ آباد مری روڈ سے برف ہٹانے کا کام جی ڈی اے کی زیر نگرانی ہے۔ انہوں نے سیاحوں کو بغیر چین سفر کرنے سے اجتناب کرنے پر زور دیا ہے۔اور برفباری کا سلسلہ تھم جانے کے بعد ایبٹ آباد مری روڈ کو باڑیاں تک ٹریفک کے لئے بحال کر دیا جائے گا۔سیاح کسی بھی پریشانی میں جی ڈی اے کی ہیلپ لائن سے رہنمائی لے سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست تجارت بحال

?️ 2 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ سال نومبر میں دونوں ممالک کے درمیان

نجی شعبہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مواقع سے استفادہ کرے، شہباز شریف

?️ 11 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شمسی

پشاور: ورسک روڈ پر آئی ای ڈی دھماکا، بچوں سمیت 6 افراد زخمی، پولیس

?️ 5 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور کے ورسک روڈ پر آئی ای ڈی کے

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

?️ 19 ستمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے

پوٹن سے ملاقات مکمل جنگ بندی ہے:ٹرمپ

?️ 15 اگست 2025پوٹن سے ملاقات مکمل جنگ بندی ہے:ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر 

توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک، تحائف لینے والوں میں اہم شخصیات کے نام شامل

?️ 13 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے سال 2002 سے 2022 کے دوران توشہ

امریکہ نے ایک بار پھر خطہ میں اپنی موجودگی کی وجوہات ظاہر کر دیں:شام

?️ 29 جون 2021سچ خبریں:شامی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شام اور

21 ستمبر کے انقلاب نے یمن کو علاقائی طاقت بنا دیا: انصار اللہ

?️ 21 ستمبر 2026سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ نے 21 ستمبر کے انقلاب کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے