مریم نواز کا چینی کمپنیوں کو پنجاب میں ’ون ونڈو آپریشن‘ سہولت دینے کا فیصلہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ چین میں انوسٹمینٹ کانفرنس کے دوران چینی کمپنیوں کو پنجاب میں ون ونڈو آپریشن سے سہولت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے فوکل پرسن مقرر کرنے، ورکنگ گروپ اور ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق دورہ چین کے چھٹے روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت گوانگ ژو میں انویسٹمنٹ کانفرنس ہوئی جس میں انہوں نے چینی کمپنیوں کو پنجاب میں ون ونڈو آپریشن سے سہولت دینے کا فیصلہ کیا اور فوکل پرسن مقرر کرنے، ورکنگ گروپ اور ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کو چینی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے لیے سازگار قرار دیا، انہوں نے واضح کیا کہ چینی کمپنیوں کے لیے پنجاب میں کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کا بہترین وقت ہے۔

گول میزکانفرنس میں چین اورہانگ کانگ کی 60 ہزار سے زائد نمایاں کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی، چین کی نمایاں کمپنیوں کے نمائندوں نے اپنے اداروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، مریم نوازنے چین کی ٹیکنالوجیز کمپنیوں کو آپریشن شروع کرنے کی دعوت دی تو چینی ٹیکنالوجی کمپنیز نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کااظہار کیا۔

چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے ویژن کو سراہا، اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے ’نو ٹو پلاسٹک‘ مہم شروع ہوچکی ہے، ماحول کو متاثر کرنے والے پلاسٹک کی خرید و فروخت اور تیاری پر پابندی عائد کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زراعت کوجدت کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے میکانائزیشن کی جارہی ہے جبکہ سستی بجلی کے حصول کے لیے ونڈ مل، سولر انرجی اور قابل تجدید انرجی کے ذرائع پر توجہ دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے میں جدت لانا وقت کی ضرورت ہے، پنجاب میں ای کامرس، انکیوبیٹر سینٹر، ای لرننگ میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ان دنوں سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ چین میں موجود ہیں، دورے کے دوران انہوں نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی تھی، سربراہ چینی وفد نے کہا تھا کہ مریم نوازشریف اور ان کے وفد کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ پاک چین دوستی بلندی کی انتہاؤں کی طرف گامزن ہے، چین کے اشتراک سے پنجاب کو اقتصادی اور معاشی بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں، پنجاب کے عوام کی طرف سے اہل چین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

سینیٹر پرویز رشید، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، وزرا بلال اکبر، عاشق کرمانی اور دیگر بھی ہمراہ مریم نواز کے ہمراہ موجود ہیں۔

مریم نواز چین کی کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر 8 روزہ سرکاری دورہ کر رہی ہیں، دورے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ،میڈیکل ،انڈسٹری، سموگ اور موسمیاتی تبدیلی کے امور پر باہمی اشتراک کار کا جائزہ لیا جائے گا۔

چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی طرف سے دیئے گئے باضابطہ دعوت نامے میں گہرے باہمی مراسم اور دوستی کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مزید وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔

دورے میں صوبہ پنجاب اور چین کے نجی شعبوں کے درمیان کاروباری اور تجارتی روابط پر بھی غور کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دورے کے دوران چین کی ترقی کے ماڈل، گورننس کے نظام اور دوطرفہ تعاون کے فروغ سے بھی آگاہ کیا جائے گا جبکہ چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گی۔

مشہور خبریں۔

شامی فوج کا متعدد علاقوں میں دہشت گردوں پر حملہ

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:شامی فوج کی یونٹوں نے اس ملک کے صوبے حماۃ کے

ہم ایران کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتے: بائیڈن

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتے کی صبح شام کے خلاف

9 مئی بہانہ، عمران خان نشانہ تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی ’سیاسی‘ پریس کانفرنس مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب

?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک

اسرائیل کے زوال کے اسباب؛ بیرونی خطرات سے لے کر داخلی بحران تک

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: جعلی صہیونیستی ریاست، فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قیام کے

مغربی کنارے میں فلسطین کی دلدل میں پھنسے صیہونی

?️ 26 جون 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک سابق اہلکار نے حکومت کے رہنماؤں

سعودی میں سفیرِ پاکستان نے پاکستانی طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی

?️ 9 اکتوبر 2021ریاض/اسلام آباد(سچ خبریں) سفیر پاکستان بلال اکبر کا پاکستانی طلباء کو خوشخبری

دنیا کی اسرائیلی ظلم کے خلاف فیصلہ لینے میں کوتاہی کی : اردگان

?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جی 20 سربراہی اجلاس

پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

?️ 14 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں پیٹرول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے