?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کو پنجاب میں بارش و سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، مون سون کی آمد سے قبل پیشگی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے حفاظتی انتظامات و آلات بارے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے ابتدائی وارننگ سسٹم کا مشاہدہ کیا، آبادی کے انخلا کی ٹائم لائن بارے بتایا گیا اور پنجاب میں سیلاب و بارشوں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مون سون سے قبل ندی نالوں کی مؤثر ڈی سلٹنگ مہم بارے بتایا۔
مریم نواز شریف کو بتایا گیا کہ متاثرہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ نے سیلابی ریلے میں پھنسے 1063 افراد کو بچا لیا، پنجاب میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو اوسطاً 23 منٹ میں نکال لیا گیا۔
ضلع راولپنڈی میں سیلابی ریلے میں پھنسے 6 افراد کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کیا گیا، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے 450 افراد کو ریسکیو کیا، ضلع چکوال میں 27 افراد کو ہیلی کاپٹر پر ریسکیو کیا گیا، ریسکیو 1122 نے 182 لوگوں کی جان بچائی، ضلع جہلم میں 160 افراد کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کیا گیا، ریسکیو 1122 نے 174 اور پاک آرمی نے 64 افراد کو ریسکیو کیا۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی حجاج ابھی تک بلا تکلیف
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حجاج کے
مئی
افغانستان میں عام شہریوں کی خونریزی کا سلسلہ جاری، مزید درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 13 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن عام شہریوں کی خونریزی کا
جون
ملک بھر میں یوم پاکستان منایا جا رہا ہے
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں پوری قوم بڑے جوش و خروش
مارچ
مغربی کنارے میں وسیع آپریشن کے لیے نیتن یاہو کا حکم
?️ 21 فروری 2025سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کی
فروری
حکومت کا ریٹائرمنٹ کی عمر کم کرکے 55 سال کرنے پر غور
?️ 2 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) مخصوص عہدوں کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر
دسمبر
وہ ایپ جسے اپنے موبائل میں انسٹال کر کے آپ بھی مفت میں کرپٹو کرنسی کی مائننگ کر سکتے ہیں
?️ 28 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) کرپٹو کی دنیا میں نئے نئے پراجیکٹس متعارف کرائے
فروری
صیہونیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: وزارت صحت نے نابلس کے جنوب میں 31 سالہ فلسطینی جمیل
دسمبر
خواتین کے لیے برقع پہننا لازمی نہیں ہے: سینئر طالبان عہدیدار
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں طالبان کے منتخب نمائندے سہیل شاہین نے
مئی