?️
لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پارٹی تنظیم سازی کے لیے متحرک ہو گئیں۔مریم نواز نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے ضلعی عہدیداران سے رابطے شروع کر دیے۔
مریم نواز نے پنجاب تنظیم کو غیر فعال تنظیمی عہدیداروں کے ناموں سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے متحرک رہنماوں کو پارٹی عہدے دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر پنجاب میں مختلف کارکنان اور عہدیداران سے ٹیلی فونک رابطے کررہی ہیں۔ قبل ازیں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کے فیصلوں کا اختیار اپنے پاس رکھ لیا۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مریم نواز کو عمران خان کے خلاف اہم ذمہ داری سونپ دی، ذمہ داری ملنے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز متحرک ہوگئیں ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں نواز شریف کی نمائندگی کی، مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ کو زیادہ سے زیادہ نمایاں کرنے کی ہدایت کر دی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ہدایت پر ہی گزشتہ روز سے لیگی رہنماؤں کی مسلسل پریس کانفرنسوں کا سلسلہ جاری ہے، لیگی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور مہم کی نگرانی خود مریم نواز کریں گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق تمام قائدین روزانہ کی بنیاد پر پریس کانفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کو اجاگر کریں گے، عمران دورے حکومت کی کرپشن اور مہنگائی کو بھی اجاگر کیا جائے گا، پریس کانفرنسوں میں عمران خان کو ہدف تنقید بنایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
عراقی عوام کا سویڈن کو سبق
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: عراق میں سویڈن کے سفارت خانے پر حملہ مقدس کتابوں
جولائی
ملک میں چند مخصوص لوگوں کی کمپنیاں ہیں
?️ 12 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ملک میں چند
دسمبر
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کی جارہی ہیں، وزیراعظم
?️ 30 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک میں قیمتوں میں بے لگام اضافے کے درمیان
مئی
شامی فوج کا امریکی فوجی قافلے کا مقابلہ
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:شامی فوج نے القامشلی کے مضافات میں امریکی افواج کی بکتر
جون
جموں و کشمیر مسلمہ بین الاقوامی تنازع ہے، مرتضی سولنگی
?️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا
دسمبر
امریکہ میں سعودی اور صیہونی حکام کی ملاقات کا انکشاف
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں: انٹرسیپٹ نیوز سائٹ نے امریکہ کے تعاون سے سعودی اور
مئی
شاہد خاقان اور اسد قیصر کے ما بین گرما گرمی
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ن لیگ کے
اپریل
صہیونی وزیر داخلہ کی نتن یاہو پر تنقید، حماس کا خاتمہ قیدیوں کی آزادی سے زیادہ اہم تھا
?️ 26 اکتوبر 2025صہیونی وزیر داخلہ کی نتن یاہو پر تنقید، حماس کا خاتمہ قیدیوں
اکتوبر