مریم نواز کی ٹیکنِیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرین سے ملاقات

مریم نواز

?️

بہاولنگر (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی بہاولنگر میں ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فلڈ ریلیف کیمپ آمد ہوئی۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں پیدا ہونے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کی، مبارکباد اور بہت سی دعائیں دیں، فلڈریلیف کیمپ میں پیدا ہونے والے بچے کا نام نواز شریف اور بچی کا نام مریم رکھا گیا۔ مریم نوازشریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں صنعت زار مرکزکا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سلائی کڑھائی کرنے والی خواتین سے خوشگوار موڈ میں گفتگو کی، مریم نوازشریف نے سلائی مشین پر کپڑے کی سلائی بھی کی۔

وزیر اعلی پنجاب نے فریم میں لگے کپڑے پر سوئی سے کڑھائی بھی کی، مریم نواز نے سلائی کڑھائی پر خوشی کا اظہار کیا۔ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی، سیلاب متاثرین مرد و خواتین سے بات چیت کی، سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیراعلی خواتین کے ساتھ بیٹھ گئیں، بچوں سے اظہار شفقت کیا، مریم نواز فلڈ ریلیف کیمپ کے عارضی کلاسوں میں معصوم بچوں میں گھل مل گئیں، مریم نواز شریف سے ملنے پر معصوم بچوں نے اظہارمسرت کیا۔ بچوں نے مریم نواز شریف کو پنسل سے بنے سکیچ پیش کئے، وزیراعلی نے سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو تحائف پیش کیے۔

وزیر اعلی نے فلڈ ریلیف کیمپ عارضی ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور تحائف پیش کئے، مریم نواز نے فلڈ ریلیف کیمپ میں بچوں اور خواتین کے ساتھ دستر خوان پر کھانا بھی کھایا۔

مشہور خبریں۔

القسام کی نیتن یاہو کو دھمکی

?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: حماس کی عسکری شاخ کی قسام بٹالین سے وابستہ تلکرم بٹالین

اسرائیلی فوجی نفسیاتی مسائل کا شکار

?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:Haaretz اخبار نے لکھا ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے

تیونس کی حکومت النہضہ تحریک کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے: ہیومن رائٹس واچ

?️ 12 مئی 2023سچ خبریں:القدس العربی اخبار کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا

صیہونی حکومت کے خلاف مقاومتی گروپوں کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی حکام نے المیادین کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا

امریکہ نے اسرائیل سے غزہ جنگ کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی حکام نے

غزہ کی صورتحال غیرانسانی، ناقابلِ دفاع ہے برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم

?️ 27 ستمبر 2025برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لَمی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی

امریکی فوجی طیارے کی وینزوئلا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی

?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی فوجی طیارے نے فوجی مشقوں کے دوران تین منٹ تک

بحیرہ احمر دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ کا سب سے بڑا بحری چیلنج

?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:امریکی بحریہ کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے حال ہی میں ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے