مریم نواز نے امریکی کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے امریکی کمپنیوں کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس نے ملاقات کی جہاں مریم نواز شریف سے امریکہ کے نئے پولیٹیکل اینڈ اکنامک آفیسر کا تعارف کرایا گیا، انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں گرمجوشی کو سراہا، اس دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں شاندار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی اور کہا کہ دونوں ممالک کے موجودہ تعلقات افق کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکہ باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب نے تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا پامردی سے کیا، تاریخی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے بعد بحالی کا کام شروع ہو چکا ہے، سیلاب متاثرین کے لیے حکومت پنجاب کے تاریخی پیکج کا کام شروع ہو چکا ہے، سرزمین پنجاب ہزار ہا سال پرانی تہذیب اور مذہبی ثقافت کا علمبردار ہے، پنجاب میں کلچرل ٹورازم کے فروغ کے لئے قدیمی ثقافتی ورثے کی بحالی اور بہتری کی جارہی ہے۔

مریم نواز کہتی ہیں کہ پنجاب ثقافتی تنوع سے مالا مال سرزمین ہے، پنجاب عالمی سطح پر ٹورازم کے حب بننے کا بھرپور پوٹینشل رکھتا ہے، اس کے علاوہ حکومت پنجاب کے وویمن ایمپاورمنٹ پراجیکٹ ثمر آور ہو رہے ہیں، لاہور سمیت دیگر شہروں میں بروقت اقدامات اور ماحول دوست پراجیکٹ کی وجہ سے ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آ رہی ہے، حکومت پنجاب سرحد پار سے درآنے والی سموگ کے اثرات کو کم ازکم سطح پر لانے کے لئے کوشاں ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے ای بزنس پراجیکٹ قابل تحسین ہے، ای بزنس پراجیکٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں کیلئے آسانی پیدا ہو رہی ہے، پنجاب میں جس طرح اور جس سپیڈ سے کام ہو رہا ہے اسے محسوس کیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ ریاستہائے متحدہ کے صدر کے طور پر تیسری مدت بار  انتخاب لڑنے کے خواہاں

?️ 28 اکتوبر 2025 سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری صدارتی مدت کے لیے انتخاب

پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ

?️ 24 اپریل 2024واشنگٹن: (سچ خبریں) امریکا نے ایران کے ساتھ نئے معاہدے کرنے کی وجہ سے پاکستان پر

اسپیس ایکس کی ’اسٹارشپ‘ کی تیسری آزمائشی پرواز آخری مرحلے میں ناکام

?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کی کمپنی ’اسپیس ایکس‘

کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

?️ 5 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ

آئندہ الیکشن میں ای وی ایم کے استعمال سے الیکشن کمیشن تذبذب کا شکار

?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اگرچہ  الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق قانون کی

اسلامی جہاد: امریکی حکومت فلسطینیوں کے قتل عام میں صیہونیوں کی ساتھی ہے

?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: وٹکوف کے غزہ کی پٹی کے دورے کے ردعمل میں

مزاحمت کے محور کی اہم پیشرفت

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: تل ابیب کے مرکز میں یمنی مسلح فوج کے کل کے

داعش نے کابل میں طالبان کے ایک سینئر رکن کے قتل کی ذمہ داری قبول کی

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:    داعش دہشت گرد گروہ نے گزشتہ روز کابل شہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے