?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ مردم شماری قومی شناختی کارڈ کی بنیادپر نہیں ہوگی، مردم شماری کا قومی شناختی کارڈ سے تعلق نہیں ہے ۔ یہ بنیادی ستون ہے جس پر مستقبل کا دارومدار ہے ،ملک میں جتنی اعتماد کی فضاء بحال ہو گئی اچھے سامنے نتائج آئیں گے۔
ایک تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ مردم شماری کیلئے کرفیو لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ،کرفیو اس صورت میں لگایا جاتا ہے جب مردم شماری ایک ہی دن ہو ۔وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ نیشنل کو آرڈیننس سینٹر صوبوں کے ساتھ منسلک ہوگا ،کوشش کریں ادارہ شماریات تمام معلومات میڈیا سے شیئر کرے۔
اسد عمر نے کہا کہ یہ بنیادی ستون ہے جس پر مستقبل کا دارومدار ہے ،ملک میں جتنی اعتماد کی فضاء بحال ہو گئی اچھے نتائج آئیں گے، شماریات پر ماہرین تمام صوبوں سے مانگے گئے تھے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اسمبلی اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ہوگا ،مردم شماری میں فوج کا کام سیکیورٹی کا ہو گا ،دس ارب کا ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر لیا جا رہا ہے ،رواں سال جاری اخراجات کے لیے5 ارب رکھے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مئی جون میں پائلٹ ٹیسٹ ہو گا ،پاکستان میں رہ کر کوئی وسائل استعمال کرے تو اسکا شمار ہو گا ، جو فرد روزگار کے سلسلے میں جا کر رہ رہا ہے وہاں پر اسکا شمار ہو گا ۔اسد عمر نے کہا کہ اچھی فیصلہ سازی کے لئے اچھے ڈیٹا کی دستیابی ضروری ہوتی ہے ،ملک میں آئندہ کی منصوبہ بندی کے لئے مردم شماری ضروری ہوتی ہے،جدید ٹیکنالوجی کے باوجود مردم شماری کبھی 10، کبھی 15 سال بعد ہوتی ہے۔
اس کے بعد الزام لگنا شروع ہوجاتے ہیں ،لہذا اتنے اہم کام کے لئے ضروری ہے کہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کریں، این سی او سی میں جدید ٹیکنالوجی کے باعث فوری جلد انفارمیشن مل جاتی تھی۔اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن اتنی تاریخیں دے چکی اتنی تو سول کورٹ نہیں دیتی، بات زرداری اور نواز شریف سے نکلی اور مریم، بلاول تک پہنچ چکی، اب تیسری نسل بھی تیار ہو چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
لاہور ایک بار پھر دنیا کا سب سے آلودہ ترین شہر قرار
?️ 2 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کا دارالحکومت لاہور ایک بار پھر دنیا کے
نومبر
پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو دھمکیوں کا رویہ ترک کرے۔ رانا ثناءاللّٰہ
?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی
جولائی
امریکہ کو ایران کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا؛عرب اور مغربی ماہرین
?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے غیرمستقیم مذاکرات کو قبول کرنا اور
اپریل
پنجاب حکومت کا لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے سخت ترین نفاذ کا فیصلہ
?️ 31 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے سخت ترین
اکتوبر
منوج سنہا جموں و کشمیر میں آزادی صحافت میں مداخلت کر رہے ہیں: دی وائر
?️ 16 اکتوبر 2023نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارت کے نیوز ویب پورٹل” دی وائر” نے
اکتوبر
صبر و تحمل کا زمانہ ختم ہو چکا
?️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں اسٹریٹجک اور حساس ڈیموناتنصیبات پر میزائل حملے نے
اپریل
نائب صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ روس کے خلاف پابندیاں تنازع کو روکنے میں غیر موثر ہیں
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: امریکی نائب صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے
اگست
امریکی محکمہ خارجہ میں آرکٹک سفیر کا عہدہ قائم
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: نیویارک پوسٹ نے لکھا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن
اگست