مراد سعید کا صدر مملکت کو خط

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے سکیورٹی خدشات پر صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا۔

انہوں نے خط میں مشکوک افراد کی جانب سے تعاقب کرنے،دھمکیاں ملنے اور جان کو لاحق خطرات کی تفصیلات درج کی ہیں۔ مراد سعید نے خط میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے،مالاکنڈ میں نامعلوم افراد نے میرا پیچھا کیا۔

انہوں نے خط میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجھے بتایا جائے یہ لوگ کون ہیں؟مجھے حکام کی جانب سے بار بار بتایا گیا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ میرا اللہ تعالٰی کا کامل ایمان ہے،میں موت سے نہیں ڈرتا اور حق بات کہتا رہوں گا۔12 جولائی کو ارشد شریف نے بھی آپ کو خط لکھا تھا،اس معاملے کا بھی کسی نے نوٹس لیا اور نہ ہی ارشد شریف کے خدشات کو سنجیدگی سے لیا گیا۔

رہنما تحریک انصاف نے صدر مملکت سے معاملے کا نوٹس اور ضروری ایکشن لینے کی درخواست بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سنیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما  کو ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ایک بار پھر طلب کیا، فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے کہا کہ کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کا لیپ ٹاپ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے پاس ہے ۔

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے مراد سعید کولیپ ٹاپ ساتھ لانے کی ہدایت کی ۔ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی جانب سے مراد سعید کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ تحقیقات میں بات سامنے آئی ہے ارشد شریف کا لیپ ٹاپ کے پاس ہے۔جس کی مدد سے ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے حقائق کا پتہ چلانا ممکن ہوگا۔ٹیم سے تعاون کریں ،ہمیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے انسانی حقوق کے سیل کو رپورٹ پیش کرنی ہے۔تفتیشی ٹیم کے مطابق ارشد شریف پاکستان چھوڑنے سے پہلے لیپ ٹاپ مراد سعید کو دے کر گئے تھے۔مراد سعید 21 نومبر کو بھی طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے۔

مشہور خبریں۔

یمن میں ایک اور ہیروشیما

?️ 25 جولائی 2021سچ خبریں:یمن پر حملے کے آغاز کے بعد سےاب تک سعودی اتحاد

گیلنٹ کے بعد نیتن یاہو کو بھی ہٹا دینا چاہیے: لائبرمین

?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: قابض حکومت کے سابق وزیر جنگ ایویگڈور لائبرمین نے اس

ٹرمپ نے کی لاس اینجلس کے مقامی عہدیداروں کی توہین 

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس کے مقامی حکام کو

صیہونی کابینہ کی لبنان میں جنگ بندی کی تجویز کو منظوری:صیہونی ریڈیو کا انکشاف

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ نے لبنان میں جاری تنازع کو

امریکہ کی قدیم یونیورسٹی بھی غزہ کی حامی تحریک میں شامل

?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ کی ایک پرانی یونیورسٹی بھی غزہ کی حمایت میں

دنیا کو صیہونی حکومت کا احتساب کرنا چاہیے:پاکستانی اخبار

?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:ویانا مذاکرات کے عین وقت میں صیہونی حکومت کی ایران مخالف

اب لوگ کیا کریں گے؟ فیصل قریشی کا والدہ کی ایڈٹ شدہ وائرل ویڈیو پر رد عمل

?️ 21 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیصل قریشی نے اپنی والدہ ماضی کی مقبول

سعودی آرامکو کے ساتھ تعاون کی وجہ سے گوگل پر کڑی تنقید

?️ 20 فروری 2023گوگل کو سعودی تیل کمپنی آرامکو کے ساتھ تعاون پر شدید تنقید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے