مراد سعید، حماد اظہر، علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداز دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں مراد سعید، عمر ایوب خان، علی امین گنڈاپور سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں طلبی کے باوجود عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جن میں مراد سعید، عمر ایوب خان، علی امین گنڈاپور شامل ہیں۔

دیگر ملزمان میں شبلی فراز، فرخ حبیب، حماد اظہر، علی نواز اعوان، حسان خان نیازی، عمر سلطان اور کرنل محمد عاصم بھی شامل ہیں جن کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

عدالت کی جانب سے ہدایت دی گئی کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، جہاں نظر آئیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

یاد رہے کہ رواں برس 18 مارچ کو عمران خان توشہ خانہ کیس کی سماعت میں پیشی کے لیے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچے تو اسلام آباد پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہی تھیں۔

اس دوران دوران پولیس اور پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے ایک دوسرے کو پیچھے دھکیلنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا، پی ٹی آئی نے پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگانے کے لیے پیٹرول بموں کے ساتھ ساتھ پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے باہر کشیدگی پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور دیگر کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 148، 149، 186، 353، 380، 395، 427، 435، 440 اور 506 لگائی گئی تھیں۔

صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کو بھی ستمبر میں اسی کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا، گزشتہ روز اُن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 نومبر تک توسیع کر دی گئی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف اجتماعی سزا کا سلسلہ ختم کرے:ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنیظم 

?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنیظم (Médecins Sans Frontières  MSF) نے

یحیی سنوار کے بھائی کے ممکنہ جانشین کے بارے میں العالم کی قیاس آرائیاں

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: خبری نیٹ ورک العالم نے عزالدین قسام بریگیڈز کے ایک

سعودی ولیعہد ایک مہینے سے غائب، ان کی صحت کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہونے لگے

?️ 27 مئی 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی سرکاری

وزیر اعظم نے شیخ رشید کو کراچی کیوں بھیجا

?️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی

عراق شام کا ہر طرح سے حامی

?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:عراقی حشد الشعبی تنظیم کے سربراہ فلاح الفیاد نے شام کے

حکمرانوں نے عدلیہ کا بیڑا غرق کرنے کا فیصلہ کیا، ترمیم کا مقصد مجھے جیل میں رکھنا ہے، عمران خان

?️ 16 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے

ایران کے خلاف امریکہ کے جرم کی مذمت

?️ 23 جون 2025سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نے آج

کیا پاکستان بھارت پر حملے کرنے والا ہے؟خواجہ آصف کی زبانی 

?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے وضاحت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے