?️
لاہور (سچ خبریں) سینئر وزیر پنجاب اور رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مذاکرات کے نتائج سے خطے میں استحکام اور عالمی امن کو فروغ ملنے کی امید ہے۔
اسلام آباد مذاکرات پر لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا اور مذاکرات کو تاریخ کا اہم اور فیصلہ کن لمحہ قرار دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ثابت کیا کہ سفارت کاری ایک مسلسل عمل ہے، محض ایک ایونٹ نہیں، مذاکرات کے نتائج سے خطے میں استحکام اور عالمی امن کو فروغ ملنے کی امید ہے، قومی سطح پر فخر کا لمحہ، پاکستان کی سنجیدگی، استقامت اور وقار کا مظاہرہ کیا گیا، پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی ساکھ اور اعتماد کو مزید مضبوط کیا۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل قابل اور دور اندیش قیادت کے ہاتھوں میں محفوظ ہونے کا واضح پیغام ہے، گزشتہ چار روز میں عالمی مہمانوں کیلئے اعلیٰ معیار کے انتظامات کی مثال قائم کی گئی، پاکستان کی مہمان نوازی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خود کو غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد امن مذاکرات کار کے طور پر منوایا، سفارتکاری کا عروج عالمی معیار کی میزبانی کا بھرپور مظہر ہے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا مطالبہ کیا ہے
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے مقبوضہ بیت المقدس اور
ستمبر
شمالی کوریا کے رہنما کا بڑے پیمانے پر خودکش ڈرونز کی تیاری کا حکم
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے خودکش اور حملہ
نومبر
مالی سال 2024 کے ابتدائی 7 ماہ میں ترسیلات زر میں کمی
?️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جنوری میں 26 فیصد اضافے کے باوجود رواں
فروری
نااہلی کی مدت سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت آج ہوگی
?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن ایکٹ کے بعد تاحیات نااہلی برقرار رہے گی
جنوری
بھارتی وزیر اعظم کے بنگلہ دیش دورے کے خلاف پرتشدد مظاہرے
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:بنگلہ دیشی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بھارتی وزیر اعظم کےاس
مارچ
جاپان میں امریکی فوجی اہلکار چوری کے الزام میں گرفتار
?️ 17 مئی 2026سچ خبریں:جاپان کے شہر ساسبو میں تعینات امریکی بحریہ کے ایک فوجی
مئی
حکومت نے عبدالقدیر کا مقبرہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے
?️ 17 اکتوبر 2021اسلام اباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈاکٹرعبدالقدیر کی
اکتوبر
دنیا مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کوئی عمل شروع کرنے میں ناکام رہی:اقوام متحدہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی
اگست