مذاکرات کی کامیابی کے بعد ٹی ایل پی سے پابندی ہوسکتی ہے:علی محمد خان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ‘ضروری معاملات کی انجام دہی کے بعد اس میں کچھ وقت لگے گا لیکن بالآخر پابندی ختم ہوجائے گی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ کامیاب مذاکرات کی روشنی میں پارٹی پر پابندی عائد نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ حکومت نے صورت حال پر قابو پایا اگر تنازع کو پرامن انداز میں حل نہیں کیا جاتا تو حالات مزید خراب ہوسکتے تھے۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ حکومت کسی دباؤ میں نہیں آئی اور ریاست کو کوئی بھی شخص اس طرح کے حالات سے دوچار نہیں کرسکتا ان کا کہنا تھا کہ ‘جو مظاہرہ کر رہے تھے وہ حکومت کے خلاف نہیں تھے لیکن اللہ کا شکر ہے تنازع پرامن انداز میں ختم ہوگیا’۔

قومی اسمبلی میں پیش ہونے والی قرار داد کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، حکومت نے ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے تھے کہ معاملے پر پارلیمان میں بحث ہوگی اور فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔

علی محمد خان نے کہا کہ جن افراد پر سنگین مقدمات نہیں ہیں انہیں فوری رہا کردیا جائے گا لیکن جن پر سنگین الزامات ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو وعدے کیے گئے ہیں اس پر مجھے یقین ہے اور اس پر آج مہر تصدیق بھی ثبت ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے ٹی ایل پی پابندی کی سمری کابینہ میں پیش کی تھی اور وزارت داخلہ نے بعد میں پارٹی پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔

قانون کے مطابق حکومت کو کسی بھی پارٹی پر پابندی کابینہ کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنا ہوتا ہے لیکن بظاہر ایسا لگتا ہے کہ حکومت کے ایسے ارادے نہیں ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایف بی آر ڈائریکٹوریٹ کے اختیارات بحال

?️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے فیڈرل

جب بہن کو بھائی سے جائیداد میں حصہ دلوانے کے لیے ہندو جج نے قرآن کی آیت کا حوالہ دیا

?️ 23 دسمبر 2024 سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے رہائشی محمد یوسف بٹ جائیداد

شہباز گل نے ان پر حملہ کرنے والوں کو معاف کردیا

?️ 16 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز

محکمہ موسمیات نے مری اور گلیات میں ہائی الرٹ جاری کر دیا

?️ 15 جنوری 2022مری (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے شمالی علاقہ جات میں اگلے ہفتے

قاہرہ نے تل ابیب کی سازشوں کو بنایا ناکام 

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ قاہرہ نے غیر معینہ

سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی کا بل قانون بن گیا

?️ 29 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی

’یہاں آئین پر عمل نہیں ہوتا اور آپ رولز کی بات کررہے ہیں‘ جسٹس جمال مندوخیل کا وکیل سے مکالمہ

?️ 17 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے

رانا ثناء اللہ کے خلاف کاروائی کریں گے: فواد چوہدری

?️ 17 اپریل 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سرکاری افسران کو دھمکیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے