?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹیفکیشن پر دستخط کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین گوہر علی خان اور رہنما عامر ڈوگر کے حوالے کر دیا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اس کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی رہنمائی سے ایوان کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں انہیں بھی مشاورت کے لیے دعوت دی جائے گی۔ جس پر بیرسٹر گوہر نے ایوان کو یاد دلایا کہ اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے اجرا سے متعلق جمعرات تک وعدہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے نااہل اور ممبر قومی اسمبلی کے منصب سے فارغ ہونے کے بعد بانی تحریک انصاف عمران خان نے اپوزیشن لیڈر کے لیے سینئر سیاستدان اور آئین پاکستان بحالی تحریک کے سرکردہ رہنما محمود خان اچکزئی کا نام تجویز کیا تھا۔
پی ٹی آئی کے 70 سے زائد اراکین کے دستخطوں سے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر تعینات کرنے کی درخواست کی تھی اور کافی عرصہ سے انہیں اس عہدے پر تعیناتی کا مطالبہ کر رہے تھے۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں منشیات کی کاشت پر پابندی
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:طالبان نے افغانستان میں منشیات کی کاشت پر پابندی عائد کردی
اپریل
پاکستان کے وزیر مذہبی امور: مذہبی سیاحت کے انتظام کے لیے ایران کے ساتھ رابطہ کاری کو مضبوط کیا جائے گا
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر مذہبی امور نے تہران میں ایران، پاکستان
جولائی
آرمی چیف کے اثاثوں سے متعلق اعداد و شمار گمراہ کن اور مفروضوں پر مبنی ہیں، آئی ایس پی آر
?️ 27 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
نومبر
ایٹمی خطرہ بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے: گوٹیرس
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے 2۲
اگست
اسرائیلی فوج کامیابی کے بغیر غزہ چھوڑنے پر مجبور ہوگی: برگمین
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:تجزیہ کار رونین برگمین روزنامہ یدیعوت احرونوت میں لکھتے ہیں کہ
جنوری
نہ امن نہ جنگ کی صورتحال قابل قبول نہیں:یمن
?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ
اکتوبر
تیونس کی حکومت النہضہ تحریک کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے: ہیومن رائٹس واچ
?️ 12 مئی 2023سچ خبریں:القدس العربی اخبار کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا
مئی
پی ٹی آئی کا ضمنی انتخاب میں تمام حلقوں میں امیدوار اتارنے کا فیصلہ
?️ 29 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخاب میں تمام حلقوں میں امیدوار اتارنے
مئی