🗓️
لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے محمد عبداللہ خان سنبل کو چیف سیکریٹری پنجاب تعینات کر دیا۔محمد عبداللہ خان سنبل کو ’احتجاجی چھٹی‘ پر موجود سیکرئٹری پنجاب کامران علی افضل کی جگہ تعینات کیا گیا ہے، عبد اللہ سنبل بطور قائم مقام چیف سیکریٹری اس عہدے پر کام کر رہے تھے۔
کیبنٹ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق عبداللہ خان سنبل کو سول سروس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت چیف سیکریٹری پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔
کیبنٹ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹی فکیشن کے مطابق عبداللہ خان سنبل جو ان دنوں 120 روز کی تعطیلات پر ہیں، انہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے موجودہ سیاسی سیٹ اپ کے تحت اپنے دفتر کے کام اور صوبے سے باہر تبادلے کی بار بار کی گئی درخواستوں پر توجہ نہ دینے پر مایوس اور نا امید، پنجاب کے چیف سیکریٹری کامران علی افضل نے آخر کار اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور ستمبر میں رخصت پر چلے گئے تھے، 8 اکتوبر میں ان کی کی چھٹی میں تیسری بار توسیع کی گئی تھی۔
ان کے رخصت پر جانے سے چند روز قبل کامران افضل نے ایک بار پھر وزیر اعظم شہباز شریف سے درخواست کی تھی کہ وہ صوبے میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کی مخلوط حکومت کے ساتھ کام کرنے میں ناکامی کی وجہ سے انہیں پنجاب سے باہر منتقل کر دیں۔
جب سے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) اتحاد نے ایک بار پھر اقتدار سنبھالا تھا اس وقت سے چیف سیکریٹری کامران افضل پنجاب سے اپنے تبادلے کی بار بار درخواست کر رہے تھے۔
کہا جارہا تھا کہ وہ ’میرٹ کے خلاف‘ افسران کے تبادلوں اور تقرر کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر کے افسران کی مدت ملازمت کے تحفظ کے حوالے سے پریشان تھے۔
چیف سیکریٹری کامران افضل اور اس وقت کے پولیس چیف راؤ سردار علی خان دونوں نے صوبے میں 17 جولائی کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کلین سویپ کرنے کے فوراً بعد صوبے سے باہر تبادلوں کی درخواست کی تھی جس میں راؤ سردار علی خان کی درخواست تقریباً ایک ہفتے بعد منظور کر لی گئی تھی۔
اپریل میں جب یہ دونوں جماعتیں اپوزیشن میں تھیں تو انہوں نے ان دونوں پر الزام لگایا تھا کہ حمزہ شہباز کے پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ منتخب ہونے اور اس کے بعد گورنر ہاؤس میں پولیس کے زیر انتظام ان کی تقریب حلف برداری کے دوران وہ مسلم لیگ (ن) کی جانب جھکاؤ رکھتے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی راؤ سردار علی کان اور کامران علی افضل نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ انہیں پنجاب سے منتقل کردیا جائے اور انہیں خدشہ تھا کہ وزیراعلیٰ کے دوبارہ انتخاب کی روشنی میں صوبے کی حکومت تبدیل ہونے پر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
کامران افضل نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب کوئی جھکاؤ نہیں ہے اور لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر حمزہ شہباز کے انتخاب اور حلف کی تقریب کا انتظام کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جھکاؤ کا کوئی بھی مفروضہ مکمل طور پر غلط ہو گا تاہم میں کچھ اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کرتا ہوں اور یہ مکمل حقیقت ہے۔
مشہور خبریں۔
شام پر اسرائیل کے حملوں کا تجزیہ
🗓️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: شام میں حالیہ دنوں میں سیکورٹی کی صورتحال انتہائی نازک
اپریل
وزیرستان میں فوج کے دو جوان شہید ہوگئے
🗓️ 28 نومبر 2021خیبر پختونخوا (سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
نومبر
وزیر اعظم نے ڈیموں کے کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے
🗓️ 31 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک
اگست
اسٹیبلشمنٹ سے اس وقت میرا کوئی رابطہ نہیں،عمران خان
🗓️ 24 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ معیشت
دسمبر
حکومت کو افغان شہری کی شہریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم
🗓️ 15 اکتوبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو حکم دیا ہے
اکتوبر
وائٹ ہاؤس جیسے پاگل خانہ سے ڈونلڈ ٹرمپ پر قابو پانے کے لیے پاگل گیم
🗓️ 17 نومبر 2021سچ خبریں: اے بی سی نیوز کے نمائندے جوناتھن کارل کی کتاب
نومبر
غزہ میں صیہونی اعلی فوجی افسر ہلاک
🗓️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ
اکتوبر
ملک بھر کی پولیس میں تبادلوں اور تعیناتیوں کا 8 سالہ ریکارڈ طلب
🗓️ 23 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت اور صوبوں سے محکمہ
نومبر