محمد احمد اویس قریشی کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب لگانے کا فیصلہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) تحریک انصاف نے احمد اویس کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں صوبائی حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی انتظامیہ میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے اور ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محمد احمد اویس قریشی کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی منظوری چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دی گئی، محمد احمد اویس قریشی کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیاض الحسن چوہان کو وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا ترجمان مقرر کردیا گیا، راولپنڈی سے رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے، تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے کی بطور ترجمان تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ادھر پنجاب کابینہ کے 21 ارکان نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے 21 رکنی کابینہ سے حلف لیا، گورنر ہاوس لاہور میں پنجاب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہو ئی جس میں تحریک انصاف کے رہنماوں نے شرکت کی۔

پنجاب کابینہ کے 21 ارکان نے حلف اٹھایا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے صوبائی کابینہ شامل ارکان سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں میاں اسلم اقبال،محسن لغاری،راجہ بشارت،یاسر ہمایوں،ڈاکٹر یاسمین راشد،مراد راس،آصف نکئی،حسین جہانیاں اور عنصر مجید نیازی سمیت دیگر ارکان شامل ہیں۔ جب کہ نئے وزراء کو محکمےبھی الاٹ کر دیئے گئے، کابینہ میں میاں اسلم اقبال ہاؤسنگ اور انڈسٹریز کے وزیر ہوں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد محکمہ صحت،میاں محمود الرشید بلدیات اور مراد راس اسکولز ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے، راجا بشارت وزیر پارلیمانی امور، علی افضل ساہی وزیر مواصلات، پراسیکوشن اور کوآپریٹو ، لطیف نذر مائنز اینڈ منرل اور نوابزداہ منصور کو محکمہ مال دیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی کابینہ میں سردار محسن لغاری خزانہ، سردار شہاب الدین سوشل ویلفیئر، سردار حسنین بہادر دریشک محکمہ خوراک اینڈ لائیو اسٹاک، عنصر مجید نیازی محکمہ لیبر اور ملک تیمور کھیلوں کے وزیر ہوں گے، جبکہ احمد اویس کو دوبارہ پنجاب کا ایڈووکیٹ جنرل بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، مسرت جمشید چیمہ کو محکمہ اطلاعات کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی بنایا جائے گا، ارسلان خالد کو محکمہ آئی ٹی کے ساتھ وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا ملک میں دہشتگردی کے خطرات بڑھ رہے ہیں؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ

?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ نے دہشتگردی پر نئی رپورٹ جاری کی ہے

اسرائیل کو شکست تسلیم کر کے جنگ ختم کرنی چاہیے: بائیڈن

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے قابض حکومت کے وزیراعظم بنجمن

لاہور: 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کےخلاف چارج شیٹ نامکمل قرار

?️ 10 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور (اے ٹی سی) نے

کیا ایک اور ہیروشیما بننے والا ہے؟

?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: معروف امریکی صحافی نے جمعرات کو باخبر اسرائیلی ذرائع کے

سابق صیہونی وزیر اعظم کی نظر میں نیتن یاہو کی حقیقت

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق صیہونی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ نیتن یاہو

مراکش اور اسرائیل مزدوروں کو مقبوضہ فلسطین بھیجنے پر متفق

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر صحت موشہ اربیل نے اس ملک کے

کیا 2022 کورونا وبا کے خاتمے کا سال ہے؟

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون نے اس بیماری کی منتقلی

 امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی معاہدہ ٹرمپ کے دورے میں حتمی نہیں ہوگا

?️ 28 اکتوبر 2025 امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی معاہدہ ٹرمپ کے دورے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے