?️
لاہور: (سچ خبریں) تحریک انصاف نے احمد اویس کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں صوبائی حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی انتظامیہ میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے اور ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محمد احمد اویس قریشی کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی منظوری چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دی گئی، محمد احمد اویس قریشی کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیاض الحسن چوہان کو وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا ترجمان مقرر کردیا گیا، راولپنڈی سے رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے، تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے کی بطور ترجمان تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ادھر پنجاب کابینہ کے 21 ارکان نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے 21 رکنی کابینہ سے حلف لیا، گورنر ہاوس لاہور میں پنجاب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہو ئی جس میں تحریک انصاف کے رہنماوں نے شرکت کی۔
پنجاب کابینہ کے 21 ارکان نے حلف اٹھایا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے صوبائی کابینہ شامل ارکان سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں میاں اسلم اقبال،محسن لغاری،راجہ بشارت،یاسر ہمایوں،ڈاکٹر یاسمین راشد،مراد راس،آصف نکئی،حسین جہانیاں اور عنصر مجید نیازی سمیت دیگر ارکان شامل ہیں۔ جب کہ نئے وزراء کو محکمےبھی الاٹ کر دیئے گئے، کابینہ میں میاں اسلم اقبال ہاؤسنگ اور انڈسٹریز کے وزیر ہوں گے، ڈاکٹر یاسمین راشد محکمہ صحت،میاں محمود الرشید بلدیات اور مراد راس اسکولز ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے، راجا بشارت وزیر پارلیمانی امور، علی افضل ساہی وزیر مواصلات، پراسیکوشن اور کوآپریٹو ، لطیف نذر مائنز اینڈ منرل اور نوابزداہ منصور کو محکمہ مال دیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی کابینہ میں سردار محسن لغاری خزانہ، سردار شہاب الدین سوشل ویلفیئر، سردار حسنین بہادر دریشک محکمہ خوراک اینڈ لائیو اسٹاک، عنصر مجید نیازی محکمہ لیبر اور ملک تیمور کھیلوں کے وزیر ہوں گے، جبکہ احمد اویس کو دوبارہ پنجاب کا ایڈووکیٹ جنرل بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، مسرت جمشید چیمہ کو محکمہ اطلاعات کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی بنایا جائے گا، ارسلان خالد کو محکمہ آئی ٹی کے ساتھ وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
Unilever to continue producing teabags after Sariwangi bankrupt
?️ 13 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
اردن کے وزیر اعظم کا اسرائیل کے خلاف بیان
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: اردن کے وزیراعظم نے غزہ کی پٹی کے باشندوں کے
جنوری
زیلنسکی کے نظریات وہی ہیں جو ہٹلر کے تھے: ماسکو
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدودف نے
اگست
حکومت پنجاب کا اہم قدم، رمضان پیکیج کے لئے 7 ارب روپے کا اعلان
?️ 15 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک اہم قدم اٹھاتے
مارچ
لاہور: اسحٰق ڈار کے منجمد اثاثے نیب کی اجازت کے بعد بحال
?️ 29 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) نیب کی اجازت کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ
دسمبر
مغربی کنارے میں صہیونیوں کے ڈرون حملے میں 3 فلسطینی شہید
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:گزشتہ 20 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ صیہونی حکومت
جون
ریلوے ملازمین کی ترقی کا اختیار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو دینا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی قرار
?️ 7 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریلوے ملازمین کی اپ
نومبر
پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق پی ٹی آئی کا کوئی پیغام نہیں ملا، یورپی یونین
?️ 14 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں یورپی یونین کے وفد نے
مارچ