?️
لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رائیونڈ تبلیغی مرکز میں غیر ملکی وفود سے ملاقات کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے تبلیغی جماعت کے اکابرین مولانا امجد فاروق، مولانا عامر، انوار غنی، امتیاز غنی، مولانا مدثر شاہین اور دیگر سے ملاقات کی، بھارت اور بنگلہ دیش سے آئے اکابرین سے بھی ملاقات کی۔ محسن نقوی نے دین اسلام کی سربلندی کے لیے تبلیغی جماعت کے اکابرین کی گراں قدر خدمات کو سراہا، غیر ملکی اکابرین نے ویزوں کے اجراء میں بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وزارت داخلہ کے بے پایاں تعاون کے باعث اس بار ویزوں کا کوئی ایشو نہیں ہوا۔
غیر ملکی اکابرین نے وفاقی وزیر داخلہ کو بتایا کہ ہم سب کو آپ کی وجہ سے بہت زیادہ سہولت ملی، خدا آپ کو انسانیت کی خدمت کی مزید توفیق دے۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کے اکابرین نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بنگلہ دیش میں عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ محسن نقوی نے یقین دلایا کہ سالانہ اجتماع کے انعقاد میں بھی وزارت داخلہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، غیر ملکی وفود کو ویزا کے حصول میں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی، رواں سال بھی ائیر پورٹس پر سپیشل کاؤنٹر قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کی تبلیغ کیلئے سہولت اور آسانی فراہم کرنا ہمارا فرض ہے اور ثواب کا کام ہے، دین اسلام کی تبلیغ میں تبلیغی جماعت کے اکابرین کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر امت مسلمہ کے اتحاد۔ شر و باطل کے خاتمے اور حق و سچ کی سر بلندی کے لئے دعا کی گئی، پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امن کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔


مشہور خبریں۔
قرض کی ری اسٹرکچرنگ ’انتہائی مشکل‘ ہوگی، سابق گورنر اسٹیٹ بینک
?️ 5 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر رضا باقر نے
اپریل
ایران نے ثابت کیا کہ وہ ٹرمپ کو روک سکتا ہے؛ بی بی سی رپورٹر کا دعویٰ
?️ 17 اپریل 2026سچ خبریں:بی بی سی کے صحافی ٹام بیٹمین کے مطابق ایران نے
اپریل
سید حسن نصر اللہ کی آج کی تقریر سے وائٹ ہاؤس کی نئی تحریک ناکام
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے رائے الیوم کے ایک مضمون میں امریکی صدر
نومبر
ایران امریکہ معاہدے کے بارے میں ایرانی قومی سلامتی کونسل کا بیان
?️ 15 جون 2026سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے شہید رہبر کی قیادت کی روشنی
جون
سنڈرز کا ٹرمپ سے خطاب: جنگ کے بجائے صحت اور ہاؤسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرو
?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں: آزاد خیال سینیٹر برنی سنڈرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اپریل
غزہ کی اسرائیلی جرائم کے خلاف بین الاقوامی تحقیقات کی اپیل
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں گزرے ہوئے دو ماہ سے زائد عرصے
مئی
میں نے اپنی زندگی میں ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی: صیہونی مقام
?️ 16 جون 2025سچ خبریں: ریشون لیزین کے مقام پر ایران کے میزائل حملے کے بعد
جون
ٹی وی چینلز لائسنس معطلی، پیمرا کا اختیار کالعدم قرار دینے کا فیصلہ برقرار
?️ 10 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)
نومبر