متحدہ رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر پیپلز پارٹی کا ردِ عمل بھی آگیا

وقار مہدی

?️

کراچی (سچ خبریں) متحدہ رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے بھی ردعمل دے دیا۔

سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ مصطفیٰ کمال متحدہ کی چیئرمین شپ نہ ملنے پر حواس کھو بیٹھے ہیں، مصطفیٰ کمال کے آئے روز بدلتے بیانات کو اب متحدہ کے کارکنان بھی سنجیدہ نہیں لیتے۔ جنرل سیکرٹری پی پی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پچھلے 30 سال سے ہر حکومت کا حصہ ہے مگر آج تک کبھی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ کی سیاست صرف نفرت پھیلا کر زندہ ہوتی ہے مگر کراچی کے عوام اب ان کو مسترد کرچکے ہیں۔

سینیٹر وقار مہدی نے مزید کہا کہ کراچی شہر کے انفراسٹرکچر کی بربادی میں سب سے زیادہ کردار متحدہ اور بالخصوص مصطفیٰ کمال کا ہے۔ پی پی رہنما نے کہا بدقسمتی سے متحدہ ہمیشہ سے لاشوں کی سیاست کرتی آرہی ہے، ایم کیو ایم کا وتیرہ ہی جھوٹ بولنا اور عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ پر حکومت سندھ اور کے ایم سی کے ادارے آگ لگنے کے 15 منٹ بعد سے وہاں موجود ہیں۔

سینیٹر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے سانحہ گل پلازہ کی تعمیر نو اور تاجروں کے نقصانات کے ازالے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی کی نمائندہ جماعت ہے اور دکھ اور غم کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کے اتحادی بھی اس کی دہشتگردی سے محفوظ نہیں

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں: جرمن میڈیا نے بتایا کہ متعدد امریکی فوجیوں نے ایک

اسرائیلی فوج جنوب لبنان سے فرار

?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس

ٹرمپ نے مادورو کو اقتدار سے کیوں ہٹایا؟

?️ 4 جنوری 2026ٹرمپ نے مادورو کو اقتدار سے کیوں ہٹایا؟ وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس

امریکہ کی روس دشمنی جاری

?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے جمعے کے روز دعویٰ کیا کہ

روس سے گیس فراہمی منصوبے پر کام کرنے کیلئے پاکستان اور ترکیہ میں اتفاق

?️ 16 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)روس سے بذریعہ پائپ لائن پاکستان کو گیس فراہمی

اسد عمر کی عوام سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل

?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسد عمر نے عوام سے کورونا ویکسین لگانے

مشرق وسطیٰ نہیں چھوڑیں گے:امریکہ

?️ 27 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک سینئر امریکی سفارت کار نے کہا کہ واشنگٹن مغربی ایشیائی

اندرون ملک بغیر کورونا ویکسی نیشن کے ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد ہو گئی

?️ 31 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اندرون ملک ہوائی سفر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے