?️
(سچ خبریں)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سیاسی بے روزگاروں نے تماشہ لگایا ہوا ہے، وزیراعظم (کل) حافظ آباد جائیں گے، وزیر آباد میں سب سے بڑا جلسہ کل ہونے جارہا ہے، حافظ آباد میں ترقیاتی کام جاری ہے۔
ہفتہ کو وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حافظ آباد میں یونیورسٹی اور اسپتال بنائے جارہے ہیں، حافظ آباد میں 10ارب کی لاگت سے اسپتال بنایا جارہا ہے، مافیا نے پاکستان کے ہر ادارے کو کھوکھلا کر دیا، ماضی کے حکمرانوں نے بیرون ملک جائیدادیں بنا رکھی ہیں۔ نواز شریف ، شہباز شریف اور زرداری کی کوششیں اپنی دولت بچانے کے لیے ہیں، یہ وہ مافیا ہے جس نے ہر ادارے کو کھوکھلا کیا، ماضی کے حکمرانوں نے قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔
فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار میں آکر فیکٹریاں نہیں بنائیں، اپوزیشن والوں نے اقتدار میں آکر محلات بنائے، عدم اعتماد تحریک ناکام ہوگی، اپوزیشن انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میمو گیٹ اسکینڈل میں آصف زرداری نے کس ملک سے مدد مانگی سب جانتے ہیں، فضل الرحمان، زرداری، شہباز شریف سب ایک کام پر لگے ہوئے ہیں، فضل الرحمان نے گزشتہ روز کہا تحریک عدم اعتماد ناکام ہوجائے گی۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو صحیح سمت میں ڈال دیا، ہم نے ان کیلئے ہتھکڑیاں بنا کر رکھی ہیں، انہوں نے جیلوں میں جانا ہے، اپوزیشن اپنی کرپشن کے تحفظ کے لئے جدوجہد کر رہی ہے، سیاسی بے روزگاروں نے تماشہ لگایا ہوا ہے


مشہور خبریں۔
ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ٹرمپ کے معاون کا بیان
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون جی ڈی ونس نے ایران
مئی
چین کا پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے نیا قدم
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس
نومبر
صیہونی جاسوس یونٹ 8200 کو غیرمعمولی بحران کا سامنا
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی ریاست کے سابق فوجی افسران نے اعتراف کیا ہے کہ
نومبر
رافال جنگندے کا گرنا بھارتی فضائیہ پر تاریخی ضرب
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی حکومت نے سماجی میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر
مئی
فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کو آگ لگادی
?️ 5 اپریل 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم سے
اپریل
پارٹی گرل کی ویڈیو دیکھ عامر خان بھی ہو گئے دیوانے
?️ 17 فروری 2021لندن{سچ خبریں} ”پارٹی گرل” کی ویڈیو سے متاثر ہو کر سوشل میڈیا
فروری
عراقی انتخابات اور غیر ملکی اداکاروں کا کردار
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: عراق میں پارلیمانی انتخابات 10 نومبر کو منعقد ہو رہے
اکتوبر
شان شاہد کی بیٹی فلم ڈیبیو کرنے کو تیار
?️ 16 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں کے ماضی کے مقبول ہیرو شان شاہد
اپریل