?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پ ماضی کی حکومتوں نےجنوبی پنجاب کےعوام کو صرف کھوکھلےنعروں سے بہلایا پنجاب کا کوئی شہر اور قصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا، بہاولپور میں بھی جلد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں یکساں ترقی کے وژن پر یقین رکھتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ صوبہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں اور بڑے شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں، اب پنجاب کا کوئی شہر اور قصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کابنیادی حق واپس کیا ہے، ماضی کی حکومتوں نےجنوبی پنجاب کےعوام کو صرف کھوکھلےنعروں سے بہلایا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے ملکی وسائل کو من پسند منصوبوں کیلئے استعمال کیا جبکہ ہم نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی کیلئے علیحدہ بجٹ مختص کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے189ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں، بہاولپور میں بھی جلد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، مدت بھی پوری کریں گے اور انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں بھی تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔
مشہور خبریں۔
شام کے خلاف ایک بار پھر صیہونی جارحیت
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ نے آج بدھ کی صبح شام کے دارالحکومت
جولائی
مودی حکومت کشمیریوں کے حقوق چھیننے کے لیے عدلیہ کو آلہ کار کے طور پر استعمال کر رہی ہے: جی اے گلزار
?️ 20 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد
دسمبر
12 صہیونی فوجی ہلاک اور 65 زخمی
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے آج صبح سے جنوبی
اکتوبر
ایرانی وزیرخارجہ کی سید حسن نصراللہ کے ساتھ ملاقات
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: حزب اللہ سکریٹری جنرل نے ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان سے
فروری
اگر رفح پر حملہ ہوا تو ہم اسرائیل کو ہتھیار نہیں دیں گے: بائیڈن
?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: ایک انٹرویو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے رفح پر اسرائیلی
مئی
ماسکو اجلاس میں پاکستان کی شرکت نہ کرنے کی وجہ
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ذرائع نے اعلان کیا کہ مغرب کے دباؤ میں آکر پاکستان
فروری
چین اور فلپائن کے درمیان نئی کشیدگی
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:فلپائن کی حکومت نے دعویٰ کیا کہ چین نے بحیرہ جنوبی
ستمبر
ترکی کی کان میں دھماکہ، 28 افراد ہلاک
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:ترکی کے وزیر صحت نے اس ملک کی ایک کان میں
اکتوبر