لیگی قیادت کا لندن میں اجلاس طلب

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے لیگی قیادت کو لندن طلب کرنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کو بعض معاملات پر تحفظات ہیں، ن لیگ کوئی بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔

نوازشریف کو ویڈیو لنک کی درخواست کی گئی تاہم انہوں نے یہ تجویز مسترد کر دی اور سینئر قیادت کا ہنگامی اجلاس لندن طلب کر لیا۔

شاہد خاقان عباسی پہلے سے ہی لندن میں موجود ہیں جنہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر نوازشریف کو طویل بریفنگ دی۔نوازشریف نے اب ن لیگ کی دیگر قیادت کو بھی لندن طلب کر لیا ہے۔ احسن اقبال، مریم اورنگزیب،سعد رفیق اور خرم دستگیر لندن جائیں گے۔ن لیگ کی سینئر قیادت لندن میں اجلاس کے لیے کل روانہ ہو گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا بھی اجلاس میں شرکت کے لیے لندن جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بنیادی طور پر اپنے مقدمات سے جان چھڑانے کے لیے لندن روانہ ہو رہے ہیں، بدنصیبی کے مفرور شخص لندن میں بیٹھ کر کابینہ کو طلب کر رہا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس کل منگل کو طلب کر لیا، کابینہ اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں ڈی جی آئی بی کی تعیناتی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ چیرمین واپڈا کے استعفی کی منظوری بھی کابینہ کرے گی ۔ اجلاس میں تونائی سیکٹر پر بریفنگ اور ملک میں گندم کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اورپاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگرمینٹ کی توسیع بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ آج ہونیوالے اجلاس میں وزارت داخلہ کی ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کرنے کی پالیسی بھی منظوری کیلئے پیش ہو گی اور9 مئی کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی.

مشہور خبریں۔

یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں گی،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

🗓️ 28 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول مزید مہنگا کرنے

آزادی تک ایک قدم؛مأرب کی تازہ ترین صورتحال

🗓️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کے صوبہ مأرب کے مغرب اور شمال مغرب میں یمنی

الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے، شبلی فراز

🗓️ 1 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ

غزہ میں فلسطینوں کی واپسی سے صیہونی خوفزدہ

🗓️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 14 ٹیلی ویژن نے لکھا ہے کہ لوگوں

معیشت کا پہیہ ابھی چلا ہے، جادو کی چھڑی نہیں کہ سب ایک ساتھ ہوجائے، وزیر خزانہ

🗓️ 29 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا

زیلنسکی کا بائیڈن پر ردعمل

🗓️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر جو بائیڈن

بیٹے سے اچھے تعلقات رہے، دوستوں کی طرح زندگی گزاری، والدہ فیصل قریشی

🗓️ 30 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیصل قریشی کی والدہ سینیئر اداکارہ افشاں قریشی

غزہ کے تئیں عرب ممالک کی بے حسی

🗓️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے