?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) لیبیا کے مشرقی ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 11 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں 4 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کشتی کو حادثہ 12 اور 13 اپریل کی درمیانی شب لیبیا کے شہر سرت کے نزدیک حراوہ کے ساحل کے قریب پیش آیا۔
ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وزارتِ خارجہ کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق کشتی لیبیا سے تارکین وطن کو لے کر یونان جا رہی تھی، حادثے میں ہلاک ہونے والے 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں 4 پاکستانی بھی شامل ہیں، جن میں سے 3 منڈی بہاؤالدین کے رہائشی ہیں اور ایک کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانے کی ایک ٹیم نے لیبیا کے شہر سرت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہلاک ہونے والوں میں سے 4 پاکستانیوں کی شناخت کی تصدیق کی۔
حادثے سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے سفارتی حکام لیبیا میں مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔
لیبیا کے حکام کے مطابق باقی افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے جس میں مزید لاشیں ملنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پاکستانیوں کی فہرست
زاہد محمود، ولد لیاقت علی (گوجرانوالہ)
سمیر علی، ولد راجا عبد القدیر (منڈی بہاالدین)
سید علی حسین، ولد شفقت الحسینین (منڈی بہاالدین)
آصف علی، ولد نظر محمد (منڈی بہاالدین)
دوسری جانب، ان 4 پاکستانیوں کے علاوہ دیگر 5 لاشیں مصری شہریوں کی تھی تاہم 2 مزید لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یونانی کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انہیں بحیرہ ایجیئن میں واقع چھوٹے سے جزیرے فارماکونیسی پر 2 خواتین کی لاشیں اور 39 دیگر تارکین وطن زندہ حالت میں ملے تھے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یونان کے کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرے پر ہونے والی اموات کی وجوہات فی الحال واضح نہیں ہیں، البتہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اصل میں کیا ہوا تھا۔


مشہور خبریں۔
ملکی ترقی اور استحکام کیلئے ہم سب کو متحد ہونا پڑے گا۔ چیئرمین سینیٹ
?️ 17 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا
اگست
سعد رفیق کا اہلِ لاہور کو پشاور و کراچی دیکھ کر آنے کا مشورہ
?️ 24 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما خواجہ سعد
اگست
فلسطین سے غداری کے سائے میں یاسر ابوشباب کا انجام
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یاسر ابوشباب، جو غزہ
دسمبر
حزب اللہ نے صہیونی فوجیوں کو لبنان کی سرحد سے مار بھگایا
?️ 2 اکتوبر 2024لبنان کی اسلامی مزاحمت نے آج بروز بدھ صہیونی دشمن کے خلاف
اکتوبر
لبنان کا صیہونیوں کو سخت انتباہ
?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ اگرچہ لبنان
مارچ
صابن کے اشتہار میں کندھے دکھانا پسند نہیں، بڑے برانڈ کی آفر ٹھکرادی، صنم جنگ
?️ 1 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان صنم جنگ نے بتایا
اکتوبر
امریکا کے ساتھ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بات چیت جاری ہے، وفاقی وزیرخزانہ
?️ 22 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
اپریل
اسرائیل حقیقت کی آواز کو خاموش کرنا چاہتا ہے: مجاہدین تحریک
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصرت کیمپ میں
دسمبر