لڑائی مک گئی اے تسی کس گل دا احتجاج کر دے پہ او۔ گھر جاؤ۔ خواجہ آصف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے غزہ امن معاہدے اور مذہبی جماعت کے احتجاج کے متعلق سوشل میڈیا پر اپنا پیغام جاری کر دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دو سال غزہ کے باسیوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے تھے، بچوں کا قتل عام جاری تھا۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کی عوام احتجاج کر رہی تھی جن میں بہت بڑی تعداد اور اکثریت غیر مسلم ممالک کے باسیوں کی تھی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں بعض فلسطین پہ جان قربان کے خواہش مندوں کو شاید اطلاع نہیں تھی اب جب جنگ بندی کے معاہدے پر اسرائیل اور حماس نے دستخط کر دیئے ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جنگ بند ہو گئی ہے تو جی ٹی روڈ پر ان فلسطینیوں سے محبت کرنے والوں نے جلوس نکال کر اسلام آباد پر چڑھائی کر دی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ زیادتی ہے کہ ان کو بتایا نہیں جا رہا کہ لڑائی مک گئی اے تسی کس گل دا احتجاج کر دے پہ او۔ گھر جاؤ، فلسطینی مٹھائی کھا رہے ہیں ہم احتجاج کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکا ایران کے ساتھ جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوج کم کرنے پر غور کر رہا ہے: سی این این

?️ 8 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکی فوجی اور انٹیلیجنس حکام نے گزشتہ ہفتوں کے دوران

مقبوضہ جموں وکشمیر: سونم وانگچک کی گرفتاری کی مذمت

?️ 27 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے

کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 108 افراد کا انتقال

?️ 6 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری

الجولانی کے سب وعدے جھوٹے ثابت؛ خاص طبقے کو نشانہ

?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں وزارتوں سے علوی عہدیداروں کی برطرفی کی نئی لہر

شام کے شہر حلب میں کار بم دھماکہ

?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے شہر

اسرائیل نے غزہ سے فوجی انخلا کا منصوبہ امریکہ کو دے دیا

?️ 5 اکتوبر 2025اسرائیل نے غزہ سے فوجی انخلا کا منصوبہ امریکہ کو دے دیا

ونزوئلا پر امریکی دباؤ، ڈریگز کی جنگ یا سیاسی نظام کی تبدیلی؟

?️ 12 اکتوبر 2025ونزوئلا پر امریکی دباؤ،ڈریگز کی جنگ یا سیاسی نظام کی تبدیلی؟ امریکہ

ایرانی اسکول پر حملے کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

?️ 18 مارچ 2026سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایران کے شہر میناب کے اسکول پر مہلک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے