?️
لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے الزام عائد کیا ہے کہ لندن میں شریف برادران عدلیہ کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں، ہم نے کسی کو معاف نہیں کیا، ایسا سسٹم لے کر آئیں گے جس میں اس کا شفاف ٹرائل ہوگا اور ان کو کٹہرے میں لاکر سزائیں دی جائیں گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ شہبازشریف بظاہر تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کرنے گیا ہے لیکن وہاں بیٹھ کر شہباز شریف اور نواز شریف عدلیہ کیخلاف سازش تیارکر رہے ہیں، یہ انتقام کی سیاست کرتے ہیں جو پوری زندگی ختم نہیں ہونی، خواجہ آصف خود نہیں بولتا اس کے اندر نواز شریف بولتا ہے، یہ کہتے ہیں انتخابات ہم نے نہیں کرانے کیوں کہ اس کے لیے پیسے نہیں ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈر ہے یہ لوگ یہ نہ کہہ دیں ملک بھی ختم ہوگیا ہے، یہ عدلیہ کے خلاف پلاننگ کے تحت کام کر رہے ہیں لیکن اس بار عدلیہ اور کالا کوٹ ایک نیا انقلاب لے کر آئیں گے اور سپریم کورٹ سے بڑا فیصلہ آئے گا، آئی ایم ایف کے ذریعے کچھ بھی نہیں ہونا، پی ڈی ایم نے گند پھیلا دیا ہے جس کو اب تک صرف اعلیٰ عدلیہ نے سنبھالا ہوا ہے، عدلیہ کو سلام پیش کرتا ہوں، ان کا وقار بلند ہوا ہے، پورا ملک چیف جسٹس کے ساتھ کھڑا ہوگیا ہے، دعا ہے اللہ تعالیٰ چیف جسٹس کو مزید ہمت دے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت کی مدت ختم ہوگئی ہے لیکن یہ اس کے باوجود حکومت کر رہے ہیں، 14 مئی کو انتخابات نہیں ہوئے تو اس کے اثرات مرتب ہوں گے، عمران خان نے قوم کو ایک ایشو پر اکٹھا کر لیا ہے، تحریک انصاف اور ہم پر کیسز بن رہے ہیں، عمران خان کے خلاف 123 کیسز ہو چکے ہیں جب کہ مجھ پر 17 مقدمات قائم کیے گئے ہیں اور انہوں نے جاتے جاتے ایک بڑی ڈکیتی کی، میرے گھر پر حملے کے دوران موبائل اور پیسے بھی لے گئے، عدالتوں میں صرف جھوٹے مقدمات میں ضمانتوں کے کیس چل رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیلیفورنیا میں فائرنگ سے ماں اور 6 ماہ کا بچہ ہلاک
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کے
جنوری
امریکہ نے ایران اور غزہ جنگ کے بارے میں چین سے کیا کہا؟
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکہ نے چین سے کہا کہ وہ ایران اور مغربی
اکتوبر
Minister Susi declares ship-sinking policy success
?️ 4 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
فرانسیسی کسانوں کا ایک حالیہ مطالبہ
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:فرانس میں حکومت کی جانب سے کسانوں کو دی جانے والی
جنوری
کسان کی مضبوطی ملک کی مضبوطی:عمران خان
?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملتان میں کاشت کاروں کے لیے کسان کارڈ کے
اپریل
عربوں نے اسرائیلی پابندیاں توڑ کر لبنان پر اپنے دروازے بند کر دیے
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیح بری نے کہا کہ کیا یہ
دسمبر
2025 کے آخر تک تیسری جنگ عظیم کا امکان کتنا ہے؟!
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: موجودہ رجحانات، خاص طور پر عسکری اور اقتصادی میدانوں میں،
جون
شام میں امریکی فوجی گندم چوری کر کے لے جاتے ہوئے
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے آج دوپہر
جون