لاہور ہائیکورٹ: وزرات داخلہ سے ’ایکس‘ کے استعمال سے متعلق رپورٹ طلب

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزرات داخلہ سے ’ایکس‘ کے استعمال سے متعلق رپورٹ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ورکنگ طلب کرلی، جبکہ پی ٹی اے کے ذمہ دار افسر کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے صحافی شاکر محمود اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواستوں میں وفاقی حکومت، وزارت قانون، وزارت اطلاعات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے آگاہ کیا کہ وزرات داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ’ایکس‘ پر پابندی لگائی، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وزرات داخلہ نے ’ایکس‘ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریمارکس دیے کہ اگر ’ایکس‘ بلاک ہونے کے باوجود استعمال ہورہا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے، جس پر چیف جسٹس نے وکیل پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ رپورٹ دی جائے کہ ’ایکس‘ پابندی کے باوجود کیوں استعمال ہو رہا ہے۔

پی ٹی اے کے وکیل نے کہا وی پی این کے ذریعے ’ایکس‘ استعمال ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ پابندی کے باوجود کون سے حکومتی ادارے ’ایکس‘ استعمال کر رہے ہیں، بتایا جائے کہ ایکس کی حیثیت قانونی ہے یا غیر قانونی۔

چیف جسٹس نے واضح کیا کہ سارے فریقین عدالت میں جواب داخل کرانے کے پابند ہیں۔

صحافی شاکر محمود اعوان کے وکیل نے استدعا کی کہ کیس کو سنگل بینچ کو بھجوا دیں، سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دادرسی کے لیے دو رکنی بنچ کے پاس جایا جا سکتا ہے۔

فل بینچ نے درخواست پر سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔

عدالت نے وفاقی وزرات داخلہ سے ’ایکس‘ کے استعمال سے متعلق رپورٹ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ورکنگ طلب کر لی، جبکہ پی ٹی اے کے ذمہ دار افسر کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا۔

مشہور خبریں۔

کوئی سمجھتا ہے عمران خان معافی مانگیں گے تو اس کا کوئی امکان نہیں ہے،سلمان اکرم راجہ

?️ 24 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم

پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا

?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی

صنعاء اور ریاض کے درمیان کشیدگی کیوں بڑھ رہی ہے؟

?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: یمن اور سعودی عرب کے درمیان موجودہ تنازعات کی جڑیں ایک

امریکہ اور روس کے مابین حالات کشیدہ، روس نے امریکہ سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

?️ 18 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی صدر کی

نیتن یاہو پر ایران کے حملوں کا خوف طاری 

?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ ایران کے

مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی مظاہرین کے ہاتھوں کنیسٹ کی جانب جانے والی سڑکیں بند

?️ 26 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف

سروسز چیفس کا یوم دفاع پر شہدا اور ان کے خاندانوں کو خراج عقیدت

?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر، چیئرمین

آج دھوکے باز اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کر رہا ہوں، عمران خان

?️ 10 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے