لاہور ہائیکورٹ میں محسن نقوی کے تقرر کےخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے تقرر کے خلاف سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی۔

شیخ رشید کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی، سماعت کے آغاز پر عدالت نے شیخ رشید کے وکیل اظہر صدیق سے استفسار کیا کہ درخواست گزار نے خود بھی کوئی نام دیے تھے؟

اس پر اظہر صدیق نے جواب دیا کہ درخواست گزار ایک ووٹر ہیں، پہلے دن سے سب کو پتا تھا کہ محسن نقوی وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہمیں صرف یہ دیکھنا ہے کہ محسن نقوی کے تقرر کے لیے کیا طریقۂ کار اختیار کیا گیا، الیکشن کمیشن کے پاس نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لیے مکمل اختیار ہے، نگراں وزیر اعلیٰ کا کام صرف انتخابات کرانا ہے، اگر الیکشن کمیشن خود ہی انتخابات نہ کرانے کا کہہ دیتا ہے تو پھر کیا ہوسکتا ہے۔

شیخ رشید کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ محسن نقوی کے تقرر پر پہلے دن سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور آئین کے تحت کام کرتا ہے، الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر نگراں وزیر اعلی کا تقرر کی، فریقین دیے گئے وقت میں نگراں وزیر اعلیٰ کا تقرر نہیں کر سکے تھے۔

انہوں نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت محسن نقوی کی تعیناتی کی، لہٰذا درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کیا جائے۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگر نگراں وزیر اعلیٰ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتا ہے تو الیکشن کمیشن اور عدالتیں موجود ہیں، الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ کے متعدد فیصلے پر عملدرآمد روکا ہے، نگراں وزیر اعلیٰ کا تقرر کا حتمی اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر الیکشن کمیشن نیوٹرل اور خود مختار ہے تو کوئی نگراں وزیر اعلیٰ کچھ نہیں کرسکتا، اگر فریقین آپس میں تجویز کردہ ناموں سے کسی ایک پر اتفاق کر لیتے تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جاتا ہے ناں، یہی وجہ ہے کہ دونوں فریقین میں سے کسی نے چیلنج نہیں کیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے تمام فریقین کے وکلا کے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 فروری کو شیخ رشید نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی تعیناتی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اس سے قبل شیخ رشید نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی تھی جسے سپریم کورٹ آفس نے متعدد اعتراضات عائد کرکے واپس کردیا تھا۔

سپریم کورٹ سے درخواست واپس کیے جانے کے بعد شیخ رشید کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا، درخواست میں وفاقی حکومت، صدر پاکستان، الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں پرویز الہٰی، حمزہ شہباز، گورنر پنجاب اور نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو بھی فریق بنایا گیا تھا، درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ آئین میں طریقہ کار وضع کیا گیا ہے کہ کس طرح نگراں وزیر اعلیٰ لگایا جائے، موجودہ نگراں وزیر اعلیٰ بنانے کے عمل میں بدنیتی شامل ہے۔

شیخ رشید نے درخواست میں کہا تھا کہ محسن نقوی کے نام پر پہلے ہی اعتراضات اٹھ گئے تھے، اعتراضات کے باوجود محسن نقوی کو ہی وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا، الیکشن کمیشن نے باقی 3 ناموں کو مسترد کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت عالیہ نگراں وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور محسن نقوی کو بطور نگراں وزیر اعلیٰ کام کرنے سے روکے۔

بعد ازاں 3 فرروی کو لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے تقرر کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے تھے۔

مشہور خبریں۔

القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت، 17 مئی تک کسی نئے مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

?️ 12 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان

پاکستان اور ترکیہ میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

?️ 3 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ترکیہ نے منگل کو تیل و

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️ 4 جون 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر

حکومت صاف و شفاف انتخابات چاہتی ہے

?️ 3 جنوری 2022فیصل آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے

روس کے خلاف نئی مغربی پابندیوں پر ماسکو کا ردعمل

?️ 24 فروری 2024سچ خبریں:23 فروری اور یوکرین پر روسی فوجی حملے کے آغاز کی

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی اتوار کو ہوگا

?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر

ایران امریکہ مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال روئٹرز کی نظر میں

?️ 26 اپریل 2026سچ خبریں:روئٹرز کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات تعطل کا

تل ابیب کے دفاع کی قیمت؛ کیف آگ کی زد میں

?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیست حکومت کا حملہ اگرچہ جوہری مسئلے کے بہانے تھا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے