?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ لاہور کے دل میں معصوم جان کا ضیاع حادثہ نہیں بلکہ سنگین جرم ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ میرے لیے شدید شرمندگی کا باعث بنا، نااہلی چھپانے کیلئے حقائق مسخ کیے گئے۔ مریم نواز نے کہا کہ کھلے مین ہول کو محفوظ نہ بنانے والے افسر عہدے کے اہل نہیں، انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 2 بیٹیوں کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا، ذمہ دار ہر افسر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ غفلت اور لاپرواہی سے قیمتی جان ضائع ہوئی، حقیقت دبانے کی کوشش سب سے زیادہ تکلیف دہ ہے، غافل اور بے ایمان افسران کا دور ختم ہو چکا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کے بجائے ہراساں کیا گیا، پنجاب میں ہرجان قیمتی ہے، افسر کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو۔


مشہور خبریں۔
حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، حریت کانفرنس
?️ 29 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و
اپریل
اسلام آباد: عدالت نے حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیر
مارچ
چین اور تائیوان کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:تائیوان کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
فروری
تہران-اسلام آباد؛ امن، خوشحالی اور ترقی کی خدمت میں پڑوس
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم کا اسلامی جمہوریہ ایران کا سرکاری دورہ،
مئی
وزیراعظم آج نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجراکریں گے
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج بہاولپور میں نیا
فروری
آصف علی زرداری نے عام انتخابات کے بارے میں پیش گوئی کردی
?️ 28 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق صدر آصف علی زرداری نے عام انتخابات کے بارے
اپریل
عطوان: ایران کا شرم الشیخ میں شرکت سے انکار ہوشیار اور قابل تعریف ہے
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: رائی ال یوم کے سکریٹری جنرل نے شرم الشیخ اجلاس
اکتوبر
صیہونی حکومت کی غزہ کے کینسر مریضوں کے خلاف منظم جنایات
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی پر صیہونی ریاست کے ظالمانہ محاصرے اور غیر
مئی