لاہور میں مزارات،سینما ہالز، جمز اور پارکس بند کر دئے گئے ہیں

فوج

?️

لاہور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت شہر بھر میں مزارات ، سینما ہالز، جمز اور پارکس بند کر دئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت نے اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 8 اگست سے شہر بھر میں شادی ہالز بھی بند ہو جائیں گے۔

ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروبارہ مراکز بند رہیں گے۔ سرکاری اور نجی اداروں میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد ہو گی۔ واضح رہے کہ کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر محکمہ صحت پنجاب نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔ یاد رہے کہ محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے تیرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا۔ان علاقوں میں علامہ اقبال ٹاؤن، عزیز بھٹی ٹاؤن،شالیمار ٹاؤن، گلبرگ، سمن آباد سمیت کینٹ کے کچھ علاقے شامل ہیں۔

سیکرٹری ہیلتھ سارہ اسلم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے ذریعے 12 اگست تک آمدورفت کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مارکیٹس، دفاترز، ریسٹورانٹس بند رہیں گے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام مذہبی ، سیاسی ، ثقافتی اور پرائیویٹ اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی۔ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں میں صرف اشیائے ضروریہ سے متعلق کاروبار کھل سکیں گے۔

بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز میں گروسری اور فارمیسیز کھل سکیں گی۔ لاک ڈاؤن کے دوران ہسپتالوں، کلینکس ، لیبارٹریز کے اہلکاروں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے مزید 60 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 635 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 661 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 53 ہزار 660 ہو گئی۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے نئے یومیہ کیسز کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی، مثبت کیسز کی شرح بھی 9 فیصد ہوگئی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کو غزہ سے قیدیوں کی واپسی کی قیمت بہت بھاری پڑے گی

?️ 4 فروری 2024سچ خبریں:موساد کے سابق سربراہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ

افغانستان کے مستقبل کے منظرنامے؛برطانوی مسلح افواج کے سربراہ کی زبانی

?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:برطانوی جوائنٹ چیف آف اسٹاف نےاپنے ایک بیان میں افغانستان کی

امریکی خفیہ ادارے اپنی بڑی ناکامیوں کا جائزہ لینے پر مجبور

?️ 17 مئی 2022سچ خبریں:کانگریس کے دباؤ نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مجبور کیا

امریکہ بحیرہ احمر سے فرار کی فکر میں؛امریکی میگزین کی رپورٹ

?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:ایک امریکی جریدے نے بحیرہ احمر میں یمنی مسلح افواج

تل ابیب جلد ہی حیران رہ جائے گا / بہادر آدمی کی واپسی

?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:شام کے صدر اور یوکرین کے صدر کی موجودگی میں عرب

اسحٰق ڈار وزیرخزانہ کے عہدے کیلئے اہل نہیں، شوکت ترین

?️ 7 جنوری 2023اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین کا کہنا

افغانستان میں داعش کا لیڈر ہلاک: طالبان

?️ 26 ستمبر 2021 سچ خبریں:المیادین نیوز نیٹ ورک نے خبر دی ہے کہ طالبان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے