?️
لاہور: (سچ خبریں) اسرائیلی دہشتگردی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی نے کیمپس پل لاہور پر غزہ مارچ کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
لاہور میں غزہ مارچ میں حماس کے رہنما ڈاکٹر نواف تکروری بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ امریکا یہی چاہتا ہے کسی قیمت آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کی حکومت نہ بنے، اگر ہماری حکومت آ گئی تو کشمیر بھارت اور فلسطین اسرائیل کا حصہ نہیں رہے گا۔
سراج الحق نے کہا کہ اگر آج غزہ مارچ میں نگران وزیراعظم کاکٹر صاحب اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب آ جاتے تو دنیا میں اچھا پیغام جاتا، نوازشریف اور زرداری فلسطین پر ایک لفظ نہیں بول رہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے غزہ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ او آئی سی اجلاس میں بزدل حکمرانوں نے مردہ قرارداد پیش کر کے صہیونیوں کو مزید دہشت گردی کا لائسنس دے دیا۔
اس کے علاوہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ آغاجواد نقوی کا کہنا تھا کہ جو کہتے ہیں حماس اسرائیل پر حملہ نہ کرتا تو فلسطینیوں کا قتل عام نہ ہوتا تو جو پانچ لاکھ فلسطینی قتل ہوئے وہ کسی کو نظر کیوں نہیں آتے ۔اسرائیلی ظلم کے خلاف جو مسلمان آواز بلند نہیں کر رہے وہ مسلم صہیونی ہیں۔
غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے رہنما ڈاکٹر نواف تکروری، لیاقت بلوچ، ابتسام ظہیر الٰہی اور فرید پراچہ سمیت دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ فلسطین میر جعفر و میر صادق سے نہیں ٹیپو سلطان اور صلاح الدین ایوبی جیسی قیادت سے آزاد ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی نے 23 نومبر کو اسلام آباد میں بچوں کے ملین مارچ کا اعلان کیا اور جماعت اسلامی پنجاب کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے اکیس کروڑ روپے کا چیک بھی دیا۔


مشہور خبریں۔
جمہوریت کا گہوارہ کہلانے والوں کے لیے پتیلوں والا مظاہرہ ناقابل برداشت
?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:فرانسیسی مظاہرین نے حکومتی عہدیداروں تک اپنی بات پہنچانےے کے لیے
مئی
مغربی ممالک اور زلسنکی کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی پر مغرب کا شکریہ ادا
جولائی
میڈیا مواد میں صنفی تعصب کی نشاندہی کرنے والا اے آئی ٹول متعارف
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: یو کے ایس ریسرچ سینٹر نے اپنے اے آئی پلیٹ
فروری
تائیوان کی صورتحال کے حوالے سے چین کا امریکہ کو انتباہ
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں:چین کے سفیر شیہ فنگ نے امریکہ پر زور دیا ہے
اکتوبر
نیٹو اب یورپ کی تقدیر کا تعین نہیں کر سکتا: لاوروف
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج جمعہ کہا
جون
شام مقبوضہ جولان کو دوبارہ واپس لینے کا حقدار
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بسام صباغ نے
جنوری
ملک میں کورونا کا قہر جاری 113 نئے کیسز سامنے آگئے
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس
مئی
بین الاقوامی کشتی کاروان صمود کے بڑے بحری جہاز کے اوپر ڈرونز کی پرواز
?️ 25 ستمبر 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی کشتی صمود کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے
ستمبر