لاہور: سی سی ڈی کا مبینہ مقابلوں میں 6 منشیات فروشوں کی ہلاکت کا دعویٰ

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ مقابلوں میں 6 منشیات فروش اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

سی سی ڈی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سی سی ڈی کے صدر، کاہنہ، سول لائنز، کینٹ اور اقبال ٹاون میں منشیات فروش ملزمان سے مقابلے ہوئے، اس دوران ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

منشیات فروشوں کے خلاف جوابی کارروائی کے دوران آصف، محسن فرید، فاروق، رمضان ڈوگر اور وسیم نامی ملزمان مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان منشیات فروش تھے، اور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سےمارے گئے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ جولائی میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مقابلوں کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ ایک دن میں جعلی مقابلوں کی 50، 50 درخواستیں آرہی ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست گزار فرحت بی بی کی پٹیشن پر سماعت کی تھی، عدالت کے حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پیش ہوئے تھے۔

درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا تھا کہ سی سی ڈی کے آنے کے بعد ایک ہی طرز کے پولیس مقابلے ہورہے ہیں، درخواست گزار کا ایک بیٹا تو مارا گیا، دوسرے کے تحفظ کے لیے آئے ہیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا تھا کہ پولیس کی رپورٹ کے مطابق ریکوری کے بعد ملزم کو لے جاتے ہوئے گاڑی پنکچر ہوئی تو ساتھیوں نے حملہ کردیا، آئی جی کو اس لیے بلایا گیا کہ اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) عدالت کو مطمئن نہیں کر سکا، اب جب پولیس کی رپورٹ آئی ہے تو سارا کیس مختلف نکلا ہے۔

مشہور خبریں۔

نیٹو ممالک کی روس سے دوستی کی اپیل، روسی وزارت خارجہ نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 15 جون 2021ماسکو (سچ خبریں) نیٹو ممالک کے اہم اجلاس میں روس سے اپیل

دہلی کی ہوا زہریلی کیوں ہوئی ؟

?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: نئی دہلی، بھارت۔ دیوالی کے جشن کے ایک دن بعد، دارالحکومت

ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے ہی ہم اس وباسےمحفوظ رہ سکتے ہیں

?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) راولپنڈی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ڈی جی

شہباز شریف کی طرح ہم نے ڈھول نہیں پیٹا،اسے صرف تصویر کھنچوانے کا شوق ہے

?️ 17 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی

سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے این اے 262 کوئٹہ

صحافیوں، ججز سمیت سب کیلئے یہی پیغام ہے جھوٹ بولنا چھوڑدیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

?️ 23 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز

سعودی عرب اور ایران کے درمیان مفاہمت امریکہ کے لیے ایک ویک اپ کال ہے: اسٹیفن والٹ

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:فارن پالیسی کے ایک مضمون میں ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اسٹیفن

سعودی عرب اور پانچ عرب ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں

?️ 7 جون 2021سچ خبریں:سعودی میڈیا نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے